نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 277
نہ تمہارا گورو اس علم تک پہنچاکہ ہم تم کو الزامی جواب دے کر خوش کرتے۔دوسروں کا حوالہ دیتے تو آپ تسلیم کس طرح کرتے اس لیے اب ہم وقت ضائع نہیں کرتے اگرآپ ویدک دھرم چھوڑ کر فلسفہ کا مذہب اختیار کریں اور پھر اعتراض کریں تو اس کا بھی ہم جواب دینے کو تیار ہیں مگر سعادت مندوں کے لئے مناسب ہے کہ دیکھیں فقرہ نمبر ۵دیباچہ کا۔سوال نمبر۸۷۔خدادوزخ سے پوچھے گا کہ کیا تو اتنے آدمی اور پتھر کھا کر سیر ہوئی ہے کہ نہیں۔پیٹو جہنم بولے گی کیا کچھ اور بھی ہے۔یعنی اگر کچھ اور باقی ہے تو دیجئیے۔مفسر کہتے ہیں خدااپنے دونوں پائوں دوزخ میں ڈال دے گا اور جہنم کو سیر کرے گا۔الجواب۔تمہارے یہاں پرمیشور کا نام سرب بیاپک ہے تو کیا وہ نرک میں نہیں ہے۔قرآ ن کریم میں صرف اس قدر ہے (قٓ:۳۱) اورجو تم نے مفسروں کا قول نقل کیا ہے اس میں یہ ہے جہنم ہل من مزید کہتی رہے گی حتّی یضع رب العزۃ قدمہ اورکہیں ہے یضع الجبار قدمہ اور کہیں ہے حتی یضع اللہ رجلہ پس قبل اس کے کہ تم کو مفصل جواب دیں ضروری معلوم ہوتاہے کہ الفاظ ذیل کے معنی لغت عرب سے لکھ دیں۔جہنم ، رب ، عزت، جبار، قدم ، رجل۔(۱) جہنم۔دوزخ۔نرک۔عذاب کی جگہ۔(۲)رب کے معنی بڑاپالنہار۔یہ لفظ اللہ تعالیٰ پر بھی بولا گیا ہے اور دنیا داروں بڑے آدمیوں پر بھی۔فرعون نے کہا (النازعات:۲۵)یوسف علیہ السلام نے ایک قیدی کو جو رہاہونے والا تھا فرمایا کہ(یوسف :۴۳) یعنی اپنے مالک وامیر کے پاس میرا ذکر کیجو اور اسی رب کی جمع ارباب ہے جس کے متعلق فرمایا: (یوسف:۴۰) (۳) عزت:۔بڑائی۔حمایت ،جاہلوں کی ہٹ۔قرآن کریم میں شریروں کے متعلق فرمایا