نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 12 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 12

چہار دہم: کسی وحی الٰہی اور الہام صحیح کے ذریعہ سے بھی معانی قرآن حل ہو سکتے ہیں۔ہر ایک اصل کی مثالیں دوں تو ایک مجلد ضخیم بن جاوے اور بعض اصول عام لوگوںکے استعمال میں آنے والے نہیں معلوم ہوتے۔اس لئے نمونہ کے طور پر بعض ان امور کے استعمال کی مثال بتاتے ہیں۔اس لئے گزارش ہے کہ اگر دہرم پال صرف یہ لحاظ رکھتاکہ خدا کی عظمت وجبروت کو مدنظر رکھتا اور اپنے تئیں اس امر کا پابند کرتا کہ لغت عرب کے مختلف معانی سے جو ایک لفظ کے لئے ہوں اور وہ لغت سے ثابت ہوں وہی معنے کئے جاویں جو عظمت و قدوسیت کے منافی نہ ہوںتو اس قاعدہ سے اس کے پینتیس سوالات ترک اسلام کا جواب یکدم مل سکتا تھا۔دیکھو سوالات ذیل کے جوابات نمبر ۱،۲،۱۰،۱۳،۵/۱۷،۱۸،۲۱،۲۲،۲۶،۵/۳۰،۳۲،۳۳،۳۴،۳۸،۵/۳۹،۴۶،۴۸،۴۹،۵۰،۵/۵۱، ۵۷،۶۵،۶۸،۷۱،۵/۸۴،۸۷،۸۸،۸۹،۹۰،۵/۹۱،۹۴،۹۸،۱۱۱،۱۱۳،۵/۱۱۵ اس کے علاوہ سینکڑوں بلکہ ہزاروں کا جواب ہو سکتا تھا۔ایک بار میرے سامنے لفظ مکر وکید و استہزاء وغیرہ کی طرح لوگوں نے خدع اور نسیان کا لفظ پیش کیاجو قرآن کریم میں ہیں۔میں نے کہا دیکھو لغت عرب کے صنائع و بدائع و استعارات و کنایات جس کا سمجھنا ضروری ہے اور جس کے سمجھانے کو علم معانی ،بیان اور بدیع موجود ہے۔اگر اس راہ سے نہ سمجھو تو صرف لغت عرب کو بھی تم ایسے سوالات کے جواب میں کام میں لا سکتے ہو۔اگرچہ نسی کے معنی ہیں بھولا۔نسیان کے معنے بھولناہیںمگر نسی کے معنی ترک بھی لغت عرب میں ہیں۔پس کلمہ طیبہ اِنَّا نَسِیْنَاھُمْ ٭میں یہ معنے کیوں نہیں کئے جاتے جو صفت علیم کے خلاف نہیں۔اسی طرح خادع کے معنے ترک کے ہیں۔پس جہاں  ہے وہاںوہ چھوڑتے ہیںاللہ کو ترجمہ کیوں نہیں کرتے۔خدع کے معنے ہیں امسک اور عرب کا محاورہ ہے ٭ ہم نے انہیںچھوڑ دیا نہ یہ کہ ہم انہیں بھول گئے اس لئے کہ یہ معنے صفات الٰہیہ کے خلاف ہیں۔۱۲ منہ