نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 90
لئے اس پر کار(طرح)پر تین (کوشش)کریں‘‘رگوید بھاش صفحہ ۷۰۷۔’’جیسی بجلی میگھ(بادل کے ادّیو بدلوں کو تیکہن بیگ سے چھن بھن اور بھومی پرگیر کر اسکو وش میں کرتی ہے ویسے ہی سبہا سینا دھکش (سپہ سالار فوج) کو چاہیے کہ بدھی شریر۱؎، ہل وسینا کے بیگ سے شتر وجن کے بیگ چھن بھن اور شتروں کے اچھے پرکار ہار سے پرتھوی پر گرا کر اپنی سمتی میں لاویں‘‘رگوید بھاش صفحہ۶۱۶ اسی طرح صدہا بار اس بات کا تکرار کیا ہے اور لڑائی کی تاکید کی ہے پس جولڑائی سے نفرت کرتا ہے وہ ہرگز اس ویدک تعلیم کو دیکھ کر وید کے نزدیک نہ جاوے جیسے پال۔تحقیقی جواب بأس کے معنے عربی زبان میں عذاب کے ہیں قاموس میں ہے الباس العذاب اور دوسرا لفظ آپ کے سوال کی حوالہ کردہ آیت میں تنکیل ہے اور قاموس میںہے۔نکل بہ تنکیلا صَنَعَ بہ صَنْعاً یحذ وغیرہ۔ایسے طور سے بدکار کو سزا دینا کہ دوسرں کو عبرت ہو۔اس کا ثبوت نیچر میں موجود ہے۔کیا صاف ظاہر نہیں کہ ایک زانی۔بدکار۔بدکاری اور زناکرتاہے اور آتشک کے خطرناک نتائج میںگرفتار ہوتا ہے۔بدکاری کی سزادینا اور آتشک کے خطرناک دکھوں میں مبتلا کرنا خود بدکار کے لئے عاقبت اندیشی کا سبق اور دوسروں کے لئے مقام عبرت ہے۔غرض وید کا خدا بھی لڑاکا ہے اور قرآن کا خدا بھی لاکن ایک کامیاب اور دوسراناکام ہے۔سوال نمبر۵۔’’خدا لوگوں میں دشمنی ڈال دیتا ہے اور قیامت تک باہمی کینہ پھیلا دیتا ہے‘‘ الجواب۔اس کے متعلق دیکھو نمبر۱۲۔اور حقیقی جواب یہ ہے کہ(المائدۃ:۶۵)کے ماقبل ایک ہدایت کا پاک کلمہ آپ نے ترک کیا تو آپ نافہمی کی مرض میں مبتلا ہوئے اور وہ کلمہ یہ ہے۔ طاقت۔اور فوج۔زور۔مخالف۔زور۔تباہ۔شکست۔زمین۔جماعت