نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 21
(النور:۲۰) جو لوگ پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں بے حیائی کی باتیں پھیلیں ان کے لئے عذاب الیم ہے،دنیا اور آخرت میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔(النور:۲۴،۲۵) جو لوگ شوہر دار ،سادہ بے خبر مومن عورتوں کو تہمت لگاتے ہیں وہ دربدر ہوئے دنیا اور آخرت میں اور ان کے لئے بڑا عذاب ہو گا جس دن گواہی دیں گی ان کی زبانیں اور ہاتھ اور پاؤں ان کے تمام کرتوتوں کی۔ایصال خیر کی بابت فرمایا: (آل عمران:۱۳۵) اور غیظ و غضب کو کھا جانے والے اور لوگوں کو معاف کرنے والے اور دوست رکھتا ہے اللہ احسان کرنے والوں کو۔(آل عمران : ۱۱۱)تم برگزیدہ خیر رساں قوم ہو۔تمہیں سارے جہان کے لئے نمونہ کے طور پر پیدا کیا گیا ہے۔تم نیک باتوں کا امر کرتے اور بُری باتوں سے منع کرتے اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔(الممتحنۃ :۹) جن لوگوں نے تم سے جنگ نہیں کی دین کے بارے میں اور تم کو تمہارے گھروں سے نہیں نکالا اللہ تم کو منع نہیں کرتااس بات سے کہ تم ان سے نیک سلوک کرو اور