نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 293 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 293

عورت ، رنڈی یا بُرے مردوں کی صحبت میں کھوتے ہیں وے بڑے بے عقل ہوتے ہیں کیونکہ کسان یا مالی جاہل ہو کر بھی اپنے کھیت یا باغیچہ کے سوا اور کہیںبیج نہیںبوتے۔جبکہ معمولی بیج اور جاہل کا ایسادستور ہے تو جو شخص سب سے اعلیٰ انسانی جسم کے درخت کے بیج کو برے کھیت میںکھوتا ہے وہ بھاری بے وقوف کہلاتا ہے کیونکہ اس کا پھل سب کو نہیں ملتا۔(ستیارتھ۔۱۵۶) اور اسی واسطے نیوگ کا بچہ دوسرے کا ہوتا ہے۔گو دیانندپر یہ اعتراض ہو سکتا ہے کہ نیوگی کو بھی اس میں سے حصہ مل سکتا ہے۔اس سے نیوگ والے بھی بیوقوف نادان ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنے سے ادنیٰ میں بھی ویرج دان کرتے ہیں۔منو ادھیائے ۹ شلوک ۴۸ تا۵۱ صفحہ۳۳۵،۴۸،جس طرح گئو،گھوڑا ،اونٹ ،لونڈی،بھینس ، بکری،بھیڑانہوں میں بچہ پیدا کرنے والے کا مالک بچہ کو نہیں پاتا اسی طرح دوسرے کی عورت میں تخم ڈالنے والا اولاد کو نہیں پاتا۔۴۹۔دوسرے کے کھیت میں تخم ڈالنے والا اس تخم کے ثمر کو کبھی نہیں پاتا۔۵۰۔دو سرے کی گئو میں دو سرے کا بیل بچھڑا پیدا کرے تو گئو کا مالک ان بچھڑو ں کو پاتا ہے اور بیل کا نطفہ بے فائدہ جاتا ہے۔۵۱۔اسی طرح دوسرے کے کھیت میں بیج بونے والا کھیت والے کا مطلب کرتاہے آپ پھل کو نہیں پاتا ہے۔منو ادھیادس کے شلوک ۷۰ میں بحث کی ہے کہ اولاد میں اثر ماں کا ہوتا ہے یا باپ کااور ۷۱میںکہا ہے کہ اس زمین میں جو بیج پڑتا ہے وہ برباد جاتاہے اور کھیت اچھا ہے مگر اس میںبیج نہیںتو وہ صرف چبوترہ ہے دیکھو کھیت سے تشبیہ کیسی دی ہے:۔عورتوں کو کھیت کہنے کی غرض کیا ہے ؟اول یہ کہ عورت سے خلاف وضع فطرت عمل نہ کیا جاوے۔دوم۔اس سے بکثرت جماع نہ کیا جاوے۔سوم۔اس کی اور اس کے حمل کی ہمیشہ حفاظت ہو۔چہارم۔جن کے بچے گر جاتے یا مر جاتے ہیں وہ اس تشبیہ سے یہ فائدہ اٹھائیں کہ ایک سال صحبت ترک کر دیں جس طرح زمین اس ترک سے مضبوط ہوجاتی ہے اسی طرح وہ عورت قابل حمل