نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 130 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 130

تیسرا حکم۔۔ (النمل:۸تا۱۰) یہاں آگ کو خدا جانا۔۱۔(النساء:۱۳۷) ۲۔ (النساء:۱۵) ۳۔(التوبۃ:۶۱) ۴۔ (التوبۃ:۶۲) ۵۔(التوبۃ:۶۳) یہ سب رسول پرستی ہے۔یہ خلاصہ تنقیہ دماغ کے صفحہ ۱۰۵، ۱۰۶، ۱۰۷ کا ہے۔الجواب۔قرآن مجید اور اہل القرآن جس قدر شرک وبت پرستی کے مخالف ہیں اتنا تو درکنار اس کے قریب قریب بھی کوئی مذہب دنیا میں بت پرستی کامخالف نہیں۔سوچو کس کتاب میں یہ کلمہ لکھا ہے۔(حٰم السجدۃ :۳۸)سورج اور چاند کو سجدہ مت کرو۔کیا وید میں ایسی باتیں ہیں کہ وایو۔آگ۔جل۔سورج۔چاند۔زمین کی پرستش نہ کرو اگر ان مادیات کی پرستش کی مخالفت ہوتی تو جل پرست وغیرہ کہاں سے پیدا ہوتے اور کس کتاب میں ہے۔(النساء :۴۹)