نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 512 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 512

اور باس کے معنے بہادری اور طاقت کے یا خوف، عذاب اور جنگ کے ہوتے ہیں۔اس جگہ خوف اور عذاب کے معنے ہیں۔ويُبَشِّرَ المُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا حَسَنًا۔م اس آیت میں مومنوں سے اجر حسن کا وعدہ کیا گیا ہے۔اجر حسن سے مراد صرف یہ نہیں کہ انہیں انعامات ملیں گے کیونکہ یہ معنے خالی اجر سے بھی نکل آتے ہیں۔چنانچہ کئی جگہ قرآن کریم میں صرف اجر کا لفظ مومنوں کے لئے استعمال ہوا ہے۔مثلاً اس سورۃ میں آگے چل کر فرماتا ہے انا لا نُضِيعُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلًا۔ہم نیکوں کے اجر کو ضائع نہیں کریں گے۔یہاں موقعہ کے لحاظ سے اجر کے معنے اچھے اجر کے ہیں۔اسی طرح اس آیت میں بھی خالی اجر کا لفظ استعمال کیا جاتا تو اس کے معنی موقعہ کے مطابق اچھے اجر کے ہی ہوتے۔پس آجرًا حَسَنًا کہہ کر اس طرف اشارہ کیا ہے کہ یہ اجر نیک نتیجہ پیدا کرنے والا ہوگا۔اس کے ملنے سے مومن بگڑیں گے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو اچھے طور پر استعمال کر کے مزید ثواب اپنے لئے جمع کریں گے۔مَاكِثِينَ فِيهِ أَبَدًا - وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔یعنی ان کا وہ اجر کبھی ختم نہ ہو گا۔اس سے یہ مراد نہیں کہ کسی صورت میں بھی ختم نہ ہوگا۔بلکہ مطلب یہ ہے کہ جب تک وہ مومن رہیں گے اجر ملتا رہے گا۔یہ معنے اس صورت میں ہیں کہ اس آیت کو ان انعامات کے متعلق سمجھا جائے جومومنوں کو دنیا میں ملنے والے ہیں۔لیکن اگر اخروی انعامات لئے جائیں تو پھر یہی معنی ہوں گے کہ وہ ہمیشہ اس اجر سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔کبھی بھی ان کا اجر ختم نہ ہوگا۔اس آیت میں اشارہ کیا ہے کہ اگر دائمی فضل چاہتے ہو تو ایمان کو کبھی ہاتھ سے نہ دینا۔عملا ولد کے اصل معنے اولاد کے ہیں۔خواہ نر ہو یا مادہ لیکن چونکہ اس جگہ بیٹا مراد ہے۔ترجمہ میں بیٹے کا لفظ استعمال کیا گیا۔الْكَلِمَةُ : کے معنے ہیں لفظ یا جو کچھ بولیں خواہ مفرد ہو یا مرکب۔512