نُورِ ہدایت — Page 10
تفصیل روایات (1) پہلی رکعت میں آیت الکرسی اور دوسری رکعت میں سورۃ اخلاص حضرت خواجہ عبدالرحمن صاحب بیان کرتے ہیں۔جن دنوں کرم دین والا مقدمہ گورداسپور میں دائر تھا۔عموماً حضرت اقدس مقدمہ کی تاریخوں پر قادیان سے علی الصبح روانہ ہوتے تھے اور نماز فجر راستہ میں ہی حضرت مولوی فضل الدین صاحب بھیروی کی امامت میں ادا فرماتے تھے۔ایک دفعہ بڑاں کی نہر کے قریب نماز فجر کا جو وقت ہوا۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ نماز فجر کا وقت ہو گیا ہے۔یہیں نماز پڑھ لی جائے۔اصحاب نے عرض کی کہ حضور حکیم مولوی فضل الدین صاحب آگے نکل گئے ہیں اور خواجہ کمال الدین صاحب اور مولوی محمد علی صاحب ساتھ ہیں۔حضور علیہ الصلاۃ والسلام خاموش ہو گئے اور خود ہی امامت فرمائی۔پہلی رکعت فرض میں آیت الکرسی اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص تلاوت فرمائی۔“ (سیرت المہدی روایت نمبر 520) (2) ایک رکعت میں حضور نے سورۃ التین پڑھی رض حضرت میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی بیان کرتے ہیں۔نماز عموما آپ دوسرے کی اقتدا میں پڑھتے تھے۔میں نے اس قدر طویل عرصہ میں دو دفعہ حضور کی اقتدا میں نماز پڑھی۔ایک دفعہ قبل دعوی کے مسجد اقصیٰ میں شام کی نماز۔ایک رکعت میں حضور نے سورۃ التین پڑھی تھی۔مجھے یاد ہے بڑی دھیمی آواز سے جو بمشکل مقتدی سن سکے اور دوسری دفعہ مولوی کرم دین والے مقدمہ میں گورداسپور کو جاتے ہوئے بڑی نہر پر ظہر کی نماز حضور کی اقتداء میں پڑھی۔“ رجسٹر روایات صحابہ ( غیر مطبوعہ ) جلد 14 صفحہ 2 روایت حضرت میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی) (3) سورۃ یوسف کی آیات رض حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب بیان کرتے ہیں۔10