نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 11 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 11

بیان کیا مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب کبھی مغرب کی نماز گھر میں پڑھاتے تھے تو اکثر سورۃ یوسف کی وہ آیات پڑھتے تھے جس میں یہ الفاظ آتے ہیں۔إِنَّمَا اشْكُوا بَيني وَحُزْنِي إِلَى اللهِ (يوسف (87) خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کی آواز میں بہت سوز اور درد تھا اور آپ کی قراءت ہر دار ہوتی تھی۔“ (سیرت المہدی روایت نمبر 85) (4)۔پہلی رکعت میں الم ذلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ۔۔هُمُ الْمُفْلِحُونَ تك اور دوسری رکعت میں آمَنَ الرَّسُولُ سے آخر سورۃ تک۔حضرت عبد اللہ صاحب ” بیان کرتے ہیں۔ایک دفعہ گورداسپور تشریف لے جانے کے وقت صبح کی نماز حضرت صاحب کے پیچھے پڑھی۔دار الامان سے باہر کی طرف بطرف گورداسپور ڈھاب کے پاس ایک چھوٹی سی مسجد میں پہلی رکعت میں حضرت صاحب نے الم ذلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ۔۔۔هُمُ الْمُفْلِحُونَ تک دوسری رکعت میں اُمَنَ الرَّسُولُ سے الخ پڑھ کر نماز ادا فرمائی۔(رجسٹر روایات صحابه ( غیر مطبوعہ ) جلد 7 صفحہ 192 روایت حضرت عبد اللہ صاحب ) (5) - قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ حضرت میاں عبد العزیز صاحب المعروف مغل کی ایک روایت ہے کہ ایک دفعہ ایسا اتفاق ہوا ہے کہ حضور نے مسجد مبارک میں نماز پڑھائی۔ہم پیچھے تین آدمی تھے۔شام اور عشاء کی دو نمازیں ہم نے حضور کے پیچھے پڑھیں اور دونوں نمازوں میں حضور نے قُلْ أَعُوذُ بِرَبّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ایک ایک رکعت میں پڑھا۔میں بھی مدت تک ایسا ہی کرتا رہا۔مگر اب چونکہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی شام کی نماز میں سورۃ الفیل اور دوسری رکعت میں قُل اَعُوذُ برب الناس" پڑھتے ہیں۔اور عشاء کی نماز میں واضحی اور والستین پڑھتے ہیں۔رض رجسٹر روایات صحابہ (غیر مطبوعہ ) جلد 9 صفحہ 37 روایت حضرت میاں عبد العزیز صاحب المعروف مغل) اسی طرح ایک روایت میں آتا ہے کہ شیخ کرم الہی صاحب پٹیالوی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ اپنی بیعت سے قبل میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تقریر لدھیانہ میں سنی۔جب وہ 11