نُورِ ہدایت — Page 1142
مسلمانوں کی یہ فساد کی حالت ہے اس کی وجہ سے مغربی دنیا کو مسلمانوں کا بڑا تفصیلی تعارف ہے کہ کون کون سے فرقے ہیں۔کون سلفی ہے۔کون وہابی ہے۔کون کیا کرتا ہے۔سلفیوں کے کیا اپنے مقاصد ہیں۔وہابیوں کے کیا مقاصد ہیں۔سٹی کیا ہیں۔شیعہ کیا ہیں۔کس پر ظلم ہو رہا ہے۔کون کس طرح ظلم کرتا ہے۔کون کس طرح جواب دیتا ہے۔کون کس طرح فساد کرتا ہے۔کس طرح ان کی planings ہورہی ہیں۔کون کون کس طرح کے ظلموں میں ڈوبا ہوا ہے اور یہ بھی ان لوگوں کو پتا ہے کہ مسلمانوں کی اس کمزوری سے ہم نے کس طرح فائدہ اٹھانا ہے، اپنے مقاصد کس طرح پورے کرنے ہیں۔اسلام کے خلاف بھی اپنی جو کوششیں ہیں جو دجالی منصوبہ بندیاں ہیں ان پر کس طرح عمل درآمد کروانا ہے اور مسلمان ملکوں کی دولت پر کس طرح قبضہ کرنا ہے۔پھر داعش ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔اس کی خلافت کے حوالے سے دنیا میں ایک خوف پیدا کیا گیا ہے اور اس کو سپورٹ کرنے والے، اس کی مدد کرنے والے، اس پر سخت ہاتھ نہ ڈالنے والے یا جو سخت ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں ان کو ہاتھ ڈالنے سے روکنے والے یہی طاقتیں ہیں۔بہر حال یہ چیزیں رہیں گی جب تک کہ اللہ تعالی کی طرف سے بھیجے ہوئے فرستادے اور خاتم الخلفاء کی بات نہیں سنتے۔خلافت جو چلنی ہے وہ مسیح موعود کی خلافت ہے، اس کے علاوہ کوئی نہیں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ الہی قوتیں اور طاقتیں اس زمانے کی تنویر کے لئے درکار ہیں۔اس زمانے میں اگر کوئی روشنی پھیلنی ہے تو الہی طاقتوں سے۔پس یہ روشنی اگر مل سکتی ہے تو الہی قوتوں کے ذریعہ سے، نہ کہ دنیاوی حیلوں کے ذریعہ سے۔اور اس کے لئے مسیح موعود کا ہاتھ پکڑے بغیر چارہ نہیں ، جو مرضی کوشش کرلیں۔اللہ تعالیٰ نے تو مسلمانوں کو یہ دعا سکھائی کہ اس پھاڑ کے زمانے میں، تفرقہ بازی کے زمانے میں، پھوٹ کے زمانے میں ، جنگوں کے زمانے میں، فساد کے زمانے میں، فرقوں 1142