نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1051 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1051

بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تَبَّتْ يَدَا أَبِيْ لَهَبٍ وَتَبَّة مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَتْ سَيَصْلَى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ فِي جِيْدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَّسَدةً سورة اللهب 1 - ( میں ) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے ( پڑھتا ہوں ) 2۔شعلہ کے باپ کے دونوں ہاتھ ہی شل ہو گئے ہیں اور وہ (خود) بھی شل ہو کر رہ گیا ہے۔3۔اس کے مال نے اسے کوئی فائدہ نہیں دیا اور نہ اس کی کوششوں نے (کوئی فائدہ ) دیا ہے۔4۔وہ ضرور آگ میں پڑے گاجو ( اسی کی طرح) شعلے مارنے والی ہوگی۔5۔اور اس کی بیوی بھی جو ایندھن اٹھا اٹھا کر لاتی ہے (آگ میں پڑے گی ) 6۔اس کی بیوی کی ) گردن میں کھجور کا سخت بٹا ہوا رستا باندھا جائے گا۔1051