نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1050 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1050

علیہ الصلوۃ والسلام کی سچائی کے تحت اقدام آئے۔فرمایا: اور قریب ہے کہ میں ایک عظیم الشان فتح پاؤں کیونکہ میری زبان کی تائید میں ایک اور زبان بول رہی ہے اور میرے ہاتھ کی تقویت کے لئے ایک اور ہاتھ چل رہا ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی مگر میں دیکھ رہا ہوں۔میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے جو میرے لفظ لفظ اور حرف حرف کو زندگی بخشتی ہے۔اور آسمان پر ایک جوش اور ابال پیدا ہوا ہے جس نے ایک پتلی کی طرح اس مُشتِ خاک کو کھڑا کر دیا ہے۔ہر ایک وہ شخص جس پر تو بہ کا دروازہ بند نہیں عنقریب دیکھ لے گا کہ میں اپنی طرف سے نہیں ہوں۔کیا وہ آنکھیں بینا ہیں جو صادق کو شناخت نہیں کر سکتیں۔کیا وہ بھی زندہ ہے جس کو اس آسمانی صدا کا احساس نہیں“۔ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 403) حضرت رسول اکرم صلی لفظ فتح کو ایک اور عظیم الشان رنگ میں بھی استعمال فرماتے ہیں۔حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت امام نے فرما یا مَنْ فُتِحَ لَهُ مِنْكُمْ بَابُ الدُّعَاءِ فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الرَّحْمَةِ۔(ترمذى - كتاب الدعوات حدیث نمبر 3471) کہ تم میں سے جس پر دعا کا دروازہ کھول دیا گیا اس کے لئے رحمت کے دروازے کھول دئے گئے۔پس فتح کا اس سے بہتر تصور نہیں باندھا جاسکتا۔(خطبہ جمعہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ ، فرمودہ 11 را پریل 1986 ء۔خطبات طاہر جلد پنجم صفحہ 273 تا283) 1050