نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 891 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 891

ہوتی ہے۔ایک مرغی کا بچہ بلی کو دیکھتے ہی چلانے لگتا ہے۔اسی طرح پر مختلف مذاہب کے پیروعموماً اور پادری خصوصاً جو اسلام کی تردید میں زور لگا رہے ہیں یہ اسی لئے ہے کہ ان کو یقین ہے، اندر ہی اندران کا دل ان کو بتاتا ہے کہ اسلام ہی ایک مذہب ہے جو ملل باطلہ کو پیس ڈالے گا۔اس وقت اصحاب الفیل کی شکل میں اسلام پر حملہ کیا گیا ہے۔مسلمانوں کی حالت میں بہت کمزوریاں ہیں۔اسلام غریب ہے۔اور اصحاب الفیل زور میں ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ وہی نمونہ پھر دکھانا چاہتا ہے۔چڑیوں سے وہی کام لے گا۔ہماری جماعت ان کے مقابلہ میں کیا ہے۔ان کے مقابلہ میں بیچ ہے۔ان کے اتفاق اور طاقت اور دولت کے سامنے نام بھی نہیں رکھتے۔لیکن ہم اصحاب الفیل کا سا واقعہ سامنے دیکھتے ہیں کہ کیسی تسلی کی آیات نازل فرمائی ہیں۔مجھے بھی یہی الہام ہوا ہے جس سے صاف صاف پایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی نصرت اور تائید اپنا کام کر کے رہے گی ہاں اس پر وہی یقین رکھتے ہیں جن کو قرآن سے محبت ہے۔اگر قرآن سے محبت نہیں ، اسلام سے اُلفت نہیں وہ ان باتوں کی کب پرواہ کرسکتا ہے۔تُو نے دیکھ لیا یعنی تو ضرور دیکھے گا کہ اصحاب الفیل یعنی وہ جو بڑے حملے والے ہیں اور جو آئے دن تیرے پر حملہ کرتے ہیں اور جیسا کہ اصحاب الفیل نے خانہ کعبہ کو نابود کرنا چاہا تھاوہ تجھے نابود کرنا چاہتے ہیں ان کا انجام کیا ہوگا ؟ یعنی ان کا وہی انجام ہوگا جو اصحاب الفیل کا ہوا۔ما خواز تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام زیر سورۃ الفیل ) حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : الخ تر کے معنی آلم تعلم کے ہیں۔کیونکہ اصحاب فیل کا واقعہ متواتر بیان سے ایسا معتبر ومشہور تھا کہ رؤیت اور علم کا حکم رکھتا تھا۔جس سال اصحاب فیل تباہ ہوئے ، اسی سال پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے۔آپ کی ولادت 5 اپریل 571ء کو ہوئی۔891