نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 680 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 680

جواب یہ ہے کہ چونکہ رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء سے افضل ہیں اس لئے آپ کا منکر بھی تمام انبیاء کے منکرین میں سے زیادہ شقی اور بد بخت ہے۔مولی کا منکر صرف شقی ہے۔عیسی کا منکر صرف شقی ہے۔ابراہیم کا منکر صرف شقی ہے۔داؤد اور سلیمان کا منکر صرف شقی ہے مگر محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کا منکر آشفی ہے۔کیونکہ آپ تمام انبیاء سابقین سے زیادہ بلند درجہ رکھنے والے ہیں اور آپ جو ہدایت لائے وہ بھی تمام ہدایتوں سے افضل اور بلند تر ہے۔دوسرے آشفی کا لفظ۔۔۔یہ بتانے کے لئے بھی استعمال کیا گیا ہے کہ ہدایت سے محروم صرف بڑاشقی ہوتا ہے ورنہ عام شقی بھی کسی وقت ہدایت پا جاتا ہے۔چونکہ اس شخص نے سب سے بڑے نبی کا انکار کیا تھا اس لئے اس مناسبت کی بناء پر فرمایا کہ ایسے شخص کو سب سے بڑی آگ میں داخل کیا جائے گا یا با وجود بار بار کی اور پوری تبلیغ کے نہ مانا اس لئے اشد ترین بھڑکنے والی آگ میں داخل کیا جائے گا۔ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيى وہ مرے گا اس لئے نہیں کہ زندہ رہے گا اور زندہ اس لئے نہیں ہوگا کہ زندگی اس کو کہتے ہیں جس میں اطمینان اور آرام اور سکون حاصل ہو۔اُسے چونکہ انتہائی تکلیف ہوگی اس لئے اس کے زندہ ہونے کو زندگی نہیں کہا جائے گا۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کسی سخت بیمار سے دریافت کیا جائے کہ تمہارا کیا حال ہے؟ تو وہ کہتا ہے میرا حال کیا پوچھتے ہو ئیں نہ مرتا ہوں نہ جیتا ہوں۔یعنی میں مرا تو نہیں کیونکہ جی رہا ہوں۔مگر میں جیتا بھی نہیں کیونکہ زندگی سخت تکلیف سے کٹ رہی ہے۔اسی طرح فرماتا ہے ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يحيى عذاب اتنا شدید ہوگا کہ نہ تو وہ مر کر اس سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے اور نہ زندہ رہ کر اس کو برداشت کرنے کی طاقت رکھیں گے ان کی زندگی موت سے بدتر ہوگی۔قَد أَفْلَحَ مَنْ تَزَلي ترکی کے معنے پاک ہونے کے ہوتے ہیں۔پس اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ وہ شخص کامیاب ہوا جس نے تقدس کا جامہ پہن لیا۔اللہ تعالیٰ چونکہ خود قدوس ہے اس لئے وہی 680