نُورِ ہدایت — Page 470
يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَيْنَهَا وَبَيْنَهُ أَمَدًا بَعِيدًا وَيُحَذِّرُكُمُ اللهُ نَفْسَهُ وَاللَّهُ تعول بِالْعِبَادِ ا محضرا : نتیجہ سامنے دیکھے گا۔اس سے آگے وَمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ کے لئے مُحْضَرًا نہیں فرمایا۔یہ اس کی شان ستاری کا تقاضا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان 27 رمئی 1909ء) (ماخوذ از حقائق الفرقان ) حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: پھر آنحضرت علی کو خدا تعالیٰ نے خود یہ دعا سکھائی : قُلِ اللَّهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُوْجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَقَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ - وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ (آل عمران: 28-27) سے محمد عالم تو مجھ سے یوں مخاطب ہوا کر مجھ سے یہ دعا کیا کر کہ اے ہمارے اللہ ! تو ملک کا مالک ہے۔یعنی ہر قسم کی ملکیت جس کا تصور کیا جاسکتا ہے وہ تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ اور دنیا کی بادشاہتیں بھی اور آخرت کی بادشاہتیں بھی تیری طرف سے عطا ہوتی ہیں جس کو جو چاہے جس طرح چاہے تو عطا فرمادے خواہ وہ اس دنیا کا ملک ہو یا آخرت کا ملک ہو۔وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَن تَشَاءُ لیکن تو چھینے کی بھی طاقت رکھتا ہے جب چاہے کسی کو نا اہل قرار دے کر اس سے اپنا عطا کردہ ملک واپس لے لے۔وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَ تُذِلُّ مَن نَشَاءُ تو جس کو چاہتا ہے عزت بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے اسے ذلیل ہونے دیتا ہے لیکن بيدك الخير - تیرے ہاتھ میں خیر ہے۔بھلائی ہے۔تیری طرف سے کسی کو ذلت 470