نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 469 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 469

سے ہی شروع ہوتی ہے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ۔ضمیمه اخبار بدر قادیان 27 مئی 1909ء) انسان چاہتا ہے کہ دنیا میں معربا ز اور محترم بنے لیکن حقیقی عزت اور پیٹی تکریم خدا تعالیٰ سے آتی ہے۔وہی ہے جس کی یہ شان ہے تُعِزُّ مَنْ نَهَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ ( الحكم 10 مئی 1905 ، صفحہ 5) تُوج اليْلَ فِي النَّهَارِ : وہ چاہے تو جن کے گھر غموں کی اندھیری ہے وہاں آرام کا دن چڑھا دے اور چاہے تو جہاں راحت کی روشنی ہے وہاں دُکھوں کی تاریکی کر دے۔وہ چاہے تو بروں سے بھلے اور پھلوں سے بُرے بناوے۔جسے چاہے عزت دے جسے چاہے ذلیل کرے۔یہ دُعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وصحابہ نے مانگی۔خدا نے ان کو عزت دی۔نیک و ممتاز انسان بنایا۔یہاں جہاد کے متعلق یہ ہدایت کی ہے کہ دُعا ضروری ہے۔پھر افترا نہ کرے۔خدا تعالیٰ کا صریح نافرمان نہ ہو۔ضمیمه اخبار بدر قادیان 27 رمئی 1909ء) لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ۔وَمَنْ يَفْعَلُ ذلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللهِ فِي شَيْءٍ إِلَّا أَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقَاةً۔وَيُحَذِّرُكُمُ اللهُ نَفْسَهُ۔وَإِلَى اللهِ الْمَصِيرُ (آل عمران: 29) لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ : مومن کبھی کافروں کو اپنے دلوں پر متصرف نہ مانے۔پارہ 28 سورہ ممتحنہ میں اسے اور بھی کھول کر بیان کیا ہے۔شروع سے سورۃ کو پڑھ کر دیکھ لو۔إِلَّا أَن تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقَاةً : اسلام میں جتنے مسائل ہیں ان میں حفظ نفوس، حفظ اموال، حفظ اعراض مقصود ہوتا ہے۔یہاں بھی ایک گر بتا دیا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان 27 مئی 1909ء) 469