نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1184 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1184

لگ جاتے ہیں اس واسطے الهِ النّاس فرمایا۔فرمایا کہ یہ وسوسے ڈالنے والا شیطان ہے اور یہ چھپ کر حملہ کرتا ہے اس لئے ان مخفی حملوں سے بچنے کے لئے دعا کرو اور ہمیشہ اس بات پر قائم رہو اور اس کی پناہ میں آنے کی کوشش کرو جو تمہارا بھی رب ہے اور ان ظاہری دنیا وی ربوں کا بھی رب ہے۔اس مالک کی پناہ میں آؤ جو تمہارا بھی مالک ہے اور ہر ایک کا مالک ہے۔اس کی بادشاہی ہر ایک پر حاوی ہے اس لئے بڑی طاقتوں کی بادشاہی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اسی طرح اس معبود کی پناہ میں آؤ جو تمہارا معبود حقیقی ہے اور اس کی عبادت کا حق ادا کرو کیونکہ اس معبود حقیقی کے علاوہ غیر معبود یا الہ تم پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتا۔اگر اس سے سچا تعلق ہے تو پھر سب اللہ جو ہیں وہ ہوا میں اڑ جائیں گے۔ہمیشہ یاد رکھو تمہیں رزق دینے والا تمہاری پرورش کرنے والا صرف ایک خدا ہے۔پس اس سے جڑ جاؤ۔پس مومنین کو اور امت مسلمہ کو یہ دعا سکھائی کہ جب دنیاوی طاقتیں اپنے آپ کو رب اور مالک سمجھنے لگ جائیں اور یہ تاثر دیں کہ اب اگر فائدے اٹھانے ہیں، اب اگر اپنی زندگیوں کو آسان بنانا ہے، اگر اب ترقیات حاصل کرنی ہیں تو ہمارے آگے جھکو ہماری عبادت کرو تو اس وقت اس بات کو یا درکھنا کہ اصل رب، اصل مالک، اصل معبود خدائے واحد ہی ہے۔اگر اس سے تعلق جوڑ لو گے تو کوئی دنیاوی طاقت کوئی شیطانی طاقت کوئی حیلہ تمہیں متاثر نہیں کر سکتا تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔(ماخوذ از الفضل انٹرنیشنل 14 جولائی 2017 صفحہ 16-17 ) حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ 16 فروری 2018ء میں قرآن کریم کی آخری تین سورتوں کی اہمیت اور ان کے پر معارف مضامین کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: قرآن کریم میں ہی اللہ تعالیٰ نے بہت سی دعائیں مختلف انبیاء کے حوالے سے بتائی ہیں جو ہم نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں اور چلتے پھرتے ذکر کے طور پر بھی پڑھتے ہیں اور پڑھ سکتے 1184