نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1183 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1183

اپنے دین پر قائم ہو۔اللہ تعالیٰ نے جو روشنی اس زمانے میں اتارنی تھی وہ اتار دی اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اس کو ماننے کی توفیق بھی دی۔اب اس کو پھیلانا بھی ہمارا کام ہے اور لوگوں کو بتانا کہ یہ روشنی ہے اس کو تلاش کرو۔اللہ تعالیٰ کرے کہ مسلمانوں کو بھی ان باتوں کی سمجھ آ جائے اور احمدیوں کو بھی اس کے لئے بہت زیادہ کوشش اور دعا کرنی چاہئے۔(ماخوذ از ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل 24 فروری 2017، صفحہ 4) حضرت خلیفة المسیح الخامس اليد واللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ماہ رمضان المبارک 2017ء کے آخری روز قرآن مجید کی آخری تین سورتوں کا درس دیتے ہوئے فرمایا کہ: سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود بھی لکھا ہے کہ یہ خاص طور پر مسیح موعود کے زمانے سے تعلق رکھنے والے مسائل اور حالات سے متعلق ہیں اور ان کا حل ہیں۔اس لئے ہر احمدی کو اس کی گہرائی کو سمجھنا چاہئے اور باقاعدگی سے پڑھنا چاہیئے۔سورۃ الناس میں اللہ تعالیٰ کی تین اہم صفات کا ذکر کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے یعنی رب الناس ، ملک الناس اور الہ الناس کہہ کر۔اس میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ جب بڑے ہشیار اور طاقتور حاسد پیدا ہوں گے تو ان کا مقابلہ روحانی طاقت کے علاوہ اور کسی ذریعہ سے نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ کی مدد کے علاوہ اور کسی ذریعہ سے نہیں ہو سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔بڑا وسوسہ یہ ہے کہ ربوبیت کے متعلق غلطیاں ڈالی جائیں جیسا کہ امیر لوگوں کے پاس بہت مال و دولت دیکھ کر انسان کہے کہ یہی پرورش کرنے والے ہیں۔اس واسطے حقیقی رب الناس کی پناہ چاہنے کے واسطے فرمایا۔پھر دنیاوی بادشاہوں اور حاکموں کو انسان مختار کل سمجھنے لگ جاتا ہے۔سمجھتا ہے کہ ان کے پاس سارے اختیارات ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ اس پر فرمایا مَلِكِ النّاس۔اللہ ہی ہے اللہ کے علاوہ اور کوئی بادشاہ نہیں۔پھر فرماتے ہیں کہ لوگوں کے وساوس کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ مخلوق کو خدا کے برابر ماننے لگ جاتے ہیں اور ان سے خوف و رجا رکھتے ہیں۔خدا سے زیادہ مخلوق کا خوف کرنے 1183