نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1103 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1103

وَمِنْ شَرِ النَّقْفْتِ فِي الْعُقَدِ اس قسم کے شریر لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں۔میں نے اس قسم کے لوگوں کی بہت تحقیقات کی ہے اور اس میں مشغول رہا ہوں اور طب کی وجہ سے ایسے لوگوں کو بھی میرے پاس آنے کی ضرورت پڑی ہے اور میں نے ان لوگوں سے دریافت کیا ہے۔ان لوگوں کو خطرناک قسما قسم کے زہر یاد ہوتے ہیں جن کے ذریعہ سے بعض امراض انسان کے لاحق حال ہو جاتی ہیں۔وہ زہر یہ لوگ بار یک در بار یک تدابیر سے خادماؤں یا چوہڑیوں کے ذریعہ سے لوگوں کے گھروں میں دفن کرا دیتے ہیں۔آخر کار ان کے اثر سے لوگ بیمار ہو جاتے ہیں۔پھر ان کے چھوڑے ہوئے لوگ مرد اور عورتیں ان بیماروں کو کہتے ہیں کہ کسی نے تم پر جادو کیا ہے۔کسی نے تم پر سحر کیا ہے۔لہذا اس کا علاج فلاں شخص کے پاس ہے۔آخر مرتا کیا نہ کرتا۔لوگ ان کی طرف رجوع کرتے ہیں اور یہ لوگ اپنی مستورات کے ذریعہ سے چونکہ ان کو علم ہوتا ہے کہ وہ زہر کہاں مدفون ہے اور ان کے پاس ایک باقاعدہ فہرست ہوتی ہے۔وہ زہر مدفون نکال کر اُن کو بتاتے ہیں اور اس طرح سے ان بیماریوں کا اعتقاد اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔پھر ان لوگوں کو چونکہ ان زہروں کے تریاق بھی یاد ہوتے ہیں۔ان کے استعمال سے بعض اوقات تعویذ کے رنگ میں لکھ کر پلوانے سے یا کسی اور ترکیب سے ان کا استعمال کراتے ہیں اور اُن سے ہزاروں روپے حاصل کرتے ہیں۔اس طرح سے بعض کو کامیاب اور بعض کو ہلاک کرتے ہیں۔ایک تو یہ لوگ ہیں جولوگوں کو اپنے فائدے کی غرض سے قسم قسم کی ایذائیں پہنچاتے ہیں۔دوسری قسم کے وہ شریر لوگ ہیں جو مومنوں کے کاروبار میں اپنی بد تدابیر سے روک اور حرج پیدا کرتے ہیں اور اس طرح سے پھر مومنوں کی کامیابی میں مشکلات پیدا ہو جاتے ہیں۔مگر آخر کار وہ نا کام رہ جاتے ہیں۔اور مومنین کا گروہ مظفر ومنصور اور بامراد ہوجاتا ہے۔وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ - کسی کی عزت، بھلائی، برائی ، بہتری،اکرام اور جاہ و جلال کو دیکھ کر جلنے والے لوگ بھی بڑے خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ وہ بھی انسانی ارادوں میں بوجہ اپنے حسد کے روک پیدا کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔1103