نُورِ ہدایت — Page 925
تقویت صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وابستہ ہے اور اس زمانہ میں روحانی سنگ اسود آپ ہی ہیں گو جسمانی سنگ اسود وہی ہے جو خانہ کعبہ میں موجود ہے۔اسی طرح یہ سورۃ الفیل بھی آپ پر الہاما نازل ہوئی ہے۔پھر جس طرح اصحاب الفیل کے پہلے حملہ میں اصل مقصد رسول کریم صل ملک کو تباہ کرنا تھا اسی طرح اب جو احمدیت پر حملہ ہوا ہے وہ اسی لئے ہوا ہے کہ ہندو بھی جانتا ہے اور سکھ بھی جانتا ہے اور مسیحی بھی جانتا ہے کہ اگر اسلام نے غلبہ پایا تو احمدیت کے ذریعہ ہی غلبہ پائے گا۔پس اب بھی اس کا اصل مقصد رسول کریم معلم کو تباہ کرنا ہے کیونکہ مسیح موعود کا کام اپنا وجود منوانا نہیں بلکہ رسول کریم بیلی کا وجود منوانا ہے۔آپ خود فرماتے ہیں وہ ہے۔میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے لیکن جس طرح گزشتہ زمانہ میں خانہ کعبہ کو گرانے میں ابرہہ اور اس کا لشکر ناکام رہا تھا اسی طرح ہم جانتے ہیں اور اس بات پر کامل یقین رکھتے ہیں کہ دنیا کی ساری طاقتیں اور قوتیں مل کر بھی اگر اس سلسلہ کو جسے خدا نے محمد رسول اللہ علیم کا دین قائم کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے مٹانا چاہیں تو وہ ساری طاقتیں مل کر بھی اس سلسلہ کو مٹانہیں سکتیں۔ہم جانتے ہیں کہ ہم کمزور ہیں، ہم جانتے ہیں کہ ہمارے اندر کوئی طاقت نہیں۔لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ آسمان کی فوجیں ہماری تائید میں اتریں گی اور الم ترَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحُبِ الْفِيلِ کا نظارہ دنیا متواتر دیکھتی چلی جائے گی۔یہاں تک کہ وہی شخص جس کو مسلمانوں نے اپنی نادانی سے ٹھکرا دیا ہے اسی کے ہاتھوں سے اسلام دنیا میں دوبارہ قائم ہوگا اور معترضین ہمارے سامنے نہایت شرمندگی کے ساتھ وہی کچھ کہتے آئیں گے جو یوسف کے بھائیوں نے اس سے کہا۔اور ہماری طرف سے بھی انہیں یہی کہا جائے گا کہ لا تَثْرِیبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الراحمين۔يکتنی عجیب بات ہے کہ غیر دنیا ، کا فردنیا، بے دین دنیا جس کا مقابلہ ہماری جماعت کر رہی ہے وہ تو جانتی ہے کہ احمدیت کی اشاعت میں ہی عیسائیت کی موت ہے لیکن مسلمان 925