نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 860 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 860

کر کام کریں گے اس لئے ان کے خیر کے نتائج بھی بڑے شاندار ہوں گے بلکہ چونکہ خیر کا دس گنا اجر ہے اس لئے ان کے خیر کے نتائج شر کے نتائج پر غالب آجائیں گے۔یہ معنے تو ترتیب کے لحاظ سے ہوئے۔حمد یوں بھی اپنی ذات میں یہ آیت نہایت اہم ہے۔رسول کریم ہال کی اس آیت کی نسبت فرماتے ہیں ( آپ سے گدھوں کے بارہ میں پوچھا گیا کہ ان کے رکھنے کا کیا ثواب ہے تو فرمایا مَا أَنْزَلَ اللهُ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا هَذِهِ الْآيَةَ الْفَاذَةَ الْجَامِعَةَ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يرَهُ۔وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرِّ ايْرَةُ فَاذَة کے معنے ہیں منع کرنے والی اور جامعہ کے معنے ہیں سمیٹنے والی۔یعنی رسول کریم علیہ نے فرمایا اس بارہ میں مجھ پر اللہ تعالی کی طرف سے یہ ایک فازہ اور جامعہ آیت نازل ہو چکی ہے کہ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ۔وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا ترہ یعنی ہر چیز جس کو نکالنا مقصود ہے اس کو اس آیت کے ذریعہ نکال دیا گیا ہے اور ہر چیز جس کو سمیٹنا مقصود ہے اس کو اس آیت کے ذریعہ سمیٹ لیا گیا ہے۔گویا یہ آیت جزائے خیر وشر کے متعلق ایک جامع مانع قاعدہ پر مشتمل ہے۔جزائے خیر اور جزائے شر سے تعلق رکھنے والی کوئی بات نہیں جو اس میں بیان نہ کی گئی ہو۔اسلام نے بنی نوع انسان کو یہ مژدہ جانفزا سنایا کہ اس عالم کا ایک خدا ہے جس کی نگاہ میں انسان کا ہر چھوٹے سے چھوٹا کام آجاتا ہے۔اگر کوئی عمل خیر کرتا ہے تو وہ بھی اللہ تعالیٰ کے علم میں ہوتا ہے اور اگر کوئی عمل شر کرتا ہے تو بھی خدا تعالیٰ کے علم میں ہوتا ہے۔تم مت سمجھو کہ تمہارے اعمال ضائع چلے جائیں گے اور ان کا کوئی نتیجہ رونما نہیں ہوگا۔اگر دنیا میں تمہارے اعمال خیر مخفی رہے ہیں اور کسی نے ان کو نہیں دیکھا تو تم مت گھبراؤ آسمان پر ایک زندہ خدا موجود ہے جو تمہارے ہر عمل کو دیکھ رہا ہے وہ تمہیں نیکیوں کی جزا دے گا اور تمہارا چھوٹے سے چھوٹا کام بھی اس کے سامنے اسی طرح آجائے گا جس طرح کوئی بڑے سے بڑا کام آتا ہے۔غرض یہ آیت ایسی ہے جو انسانی زندگی کی کایا پلٹنے والی اور لوگوں کے قلوب میں ایک نئی 860