نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 861 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 861

امنگ، نئی روح اور نئی بیداری پیدا کرنے والی ہے۔جزائے خیر وشر کے متعلق یہ ایک ایسا عظیم الشان اصل ہے کہ اگر اس کو پوری طرح سمجھ لیا جائے تو صحیح نیکی پیدا ہوتی ہے اور بدی سے بچنے کا صحیح جذ بہ انسانی قلب میں پیدا ہو جاتا ہے۔ابوسعید خدری کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی کہ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرِّشَر ايره - تو میں نے رسول کریم علیم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! کیا میں اپنے ہر عمل کا نتیجہ دیکھوں گا؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔قُلْتُ تِلْكَ الْكِبَارُ الكبار۔میں نے کہا بڑے بڑے عمل بھی نظر آئیں گے؟ قالَ نَعَمُ۔فرمایا: ہاں۔قُلْتُ تِلْكَ الصَّغَارُ الصَّغَارُ۔میں نے کہا چھوٹے چھوٹے عمل بھی نظر آئیں گے؟ قَالَ نَعَمُ۔آپ نے فرمایا: ہاں۔قُلتُ وانکلی اُتنی۔میں نے کہا میری ماں مجھ کو روئے پھر تو میں مرا۔قال ابشر يَا أَبَا سَعِيدِ فَإِنَّ الْحَسَنَةَ بِعَشْرِ آمَقَالِهَا يَعْنِى إِلى سَبْحِ مِائَةِ ضِعْفٍ وَيَضْعَفُ اللَّهُ لِمَنْ یا۔آپ نے فرمایا اے ابوسعید! یہ آیت گھبراہٹ پیدا کرنے والی نہیں۔یہ تو نیکی اور بدی کی جزا کے متعلق اللہ تعالیٰ کے قانون کو بیان کرتی ہے۔کافر بے شک گھبرا سکتا ہے لیکن مومن کے لئے گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ ہر نیکی کا دس گنے اجر ملے گا۔پس یہ جو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ جو شخص نیکی کا ایک ذرہ بھی کرے گا وہ اسے دیکھے گا۔اس میں خیر دیکھنے سے مراد یہ ہے کہ جس شخص کی ایک نیکی ہوگی اسے دس گنے بڑا کر کے دکھایا جائے گا۔یعنی جو شخص کوئی ایک نیکی بجالائے گا خدا تعالیٰ کے حضور اس کی دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور پھر ان دس نیکیوں کو سات گنا کیا جائے گا۔گویا ایک نیکی کا اجرستر گنے تک پہنچا دیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ جسے چاہے گا اس سے بھی زیادہ بدلہ دے گا۔وَالسَّيِّئَةُ بِمِثْلِهَا اَوْ يَغْفِرُ الله لیکن اگر کسی نے کوئی بدی کی ہوگی تو اس کا بدلہ اسے اتنا ہی ملے گا جتنا اس نے اس سے قصور سرزد ہوا ہوگا یا اللہ تعالیٰ اسے معاف کر دے گا۔یعنی نیکی کے متعلق اللہ تعالیٰ کا جو قاعدہ 861