نُورِ ہدایت — Page 858
مقدر تھی اس لئے میں اس کے یہ معنے کرتا ہوں کہ اس وقت جتھہ بندی زوروں پر ہوگی۔اور پارٹی بازی بہت ہوگی۔يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا۔یہ ایک خاص علامت ہے جو پہلے کسی زمانہ میں رونما نہیں ہوئی۔صرف موجودہ زمانہ ہی ایسا ہے جس میں یہ علامت نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔پہلے زمانوں میں صرف منفرد کوششیں کی جاتی تھیں۔اجتماع اور اتحاد کا رنگ ان میں مفقود تھا۔مگر قرآن کریم اس جگہ یہ خبر دیتا ہے کہ آخری زمانہ میں یہ اختلافات جتھہ بندی کی شکل اختیار کر لیں گے اور پارٹی سسٹم بہت ترقی کر جائے گی۔اور لوگ یہ پارٹی بازی اس لئے کریں گے ليروا أَعْمَالَهُمْ کہ اپنے اعمال کا نتیجہ دیکھیں۔یعنی انہیں یقین ہوگا کہ جتھہ بندی سے کام کرنے کے نتائج اچھے نکلتے ہیں۔اگر جتھہ بندی نہیں ہوگی تو ہمارے کام کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔فرماتا ہے يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا اس دن انفرادی جدو جہد کی بجائے تمام لوگ جتھہ بندی کر کے آئیں گے اور اس لئے آئیں گے لیروا اعمالهُمْ تا کہ ان کے اعمال ان کو دکھائیں جائیں۔یعنی ان کے فعل کا نتیجہ نکل آئے۔انفرادی رنگ میں کوشش کرنے سے چونکہ ہر شخص کی طاقت ضائع چلی جاتی ہے اور کوئی اچھا نتیجہ برآمد نہیں ہوتا اس لئے وہ اس دن جقہ بندی اور پارٹی سسٹم کی طرف مائل ہو جائیں گے اور متحدہ محاذ قائم کر کے اپنے مطالبات پیش کریں گے تاکہ ان کی آواز میں اثر پیدا ہو اور وہ مطالبات جو ان کی طرف سے پیش کئے جائیں ان کو قبول کرنے کے لئے دوسرے لوگ تیار ہوں۔اس جگہ ھند کی ضمیر اسی لئے لائی گئی ہے کہ اس میں متعدد گروہوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ہر گروہ اپنے اپنے حقوق کے متعلق جدو جہد کرے گا۔چنانچہ آج دنیا میں ہزاروں پارٹیاں بن رہی ہیں اور کتابوں میں صاف طور پر لکھا جاتا ہے کہ پہلے زمانوں میں ناکامی کی بڑی وجہ یہی تھی کہ مل کر کام نہیں کیا جاتا تھا اب ہم مل کر کام کریں گے اور اپنی آواز کو 858