نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 826 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 826

بنایا ہوا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایک جائزہ فعل کا ارتکاب کر رہے ہیں۔جس شہر میں محمدعلی یا لیلی جیسے امن پسند انسان پر ظلم کیا جاتا تھا وہ تبلد الامین کس طرح کہلا سکتا تھا۔پس بلدِ الْآمين سے در حقیقت مگہ کی وہ حالت مراد ہے جو فتح مکہ کے بعد پیدا ہوئی جب ہر قسم کے مظالم کا سلسلہ جاتارہاتھا اور مسلمانوں کو کفار پر غلبہ اور اقتدار حاصل ہو گیا تھا۔ورنہ فتح مکہ سے پہلے وہ بلد الامین کہاں تھا۔نہ اس میں روحانی لحاظ سے امن تھا نہ جسمانی لحاظ سے۔۔۔۔تین بھی ہجرت کے بعد کا واقعہ ہے جب آدم شیطان پر کامیاب ہوئے۔زیتون بھی ہجرت کے بعد کا واقعہ ہے جب نوح طوفان سے بچے۔طور سینین بھی ہجرت کے بعد کا واقعہ ہے جب موسیٰ کو آئندہ ترقیات کی خوشخبری ملی۔اسی طرح بلد الامین بھی ہجرت کے بعد کا واقعہ ہے جس کی ابتدائی ملی زندگی میں پیشگوئی کردی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ گو آج مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جاتے ہیں مگر ایک دن آنے والا ہے جب مکہ تمہارے لئے اور سب دنیا کے لئے بلد الامین ہوگا۔ہر قسم کے مظالم کا سلسلہ مٹ جائے گا اور محمد رسول اللہ علیم اور آپ کے ساتھیوں کو امن حاصل ہو جائے گا۔لقد خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ حمد یقیناً ہم نے انسان کو موزوں سے موزوں حالت میں پیدا کیا ہے تقویم کے معنی تعدیل کے ہیں یعنی کسی چیز کو صیح القولی بنانا اور ہرقسم کی کجی اور خرابی سے اس کو محفوظ رکھنا۔لقَد خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ کے مختلف معنے ہو سکتے ہیں۔یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ ہم نے انسان کو بہترین وجود بنایا ہے۔یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ ہم نے انسان کو بہترین طاقتیں دے کر پیدا کیا ہے اور یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ انسان کو ہم نے بڑا صناع بنایا ہے۔اس کے اندر تقویم کی طاقت رکھی ہے اور وہ اعلیٰ سے اعلیٰ روحانی اور جسمانی پیدائش کر سکتا ہے۔یہ آیات بتاتی ہیں کہ آدم کا آنا، نوع کا آنا ہوسٹی کا آنا اور ان کا اپنی اصلاحی کوششوں 826