نُورِ ہدایت — Page 819
XXXXXXXX بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَالتَّيْنِ وَالزَّيْتُونِ 3 وَطُورِ سِينِيْنة وَهُذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ سَفِلِينَ ) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فَلَهُمْ أَجْرُ غَيْرُ مَمْنُونٍ فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ أَلَيْسَ اللهُ بِأَحْكَمِ الْحَكِمِينَ } سورد ورة التين 1 - (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے ( پڑھتا ہوں ) 2۔میں انجیر کو اور زیتون کو شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں۔3۔اور اسی طرح سینین کے پہاڑ کو۔4۔اور اس امن والے شہر (تلہ ) کو بھی۔5۔( یہ ساری شہادتیں ثابت کرتی ہیں کہ ) یقیناً ہم نے انسان کو موزوں سے موزوں حالت میں پیدا کیا ہے۔6۔پھر ہم نے اس کو ادنی درجوں سے ( بھی ) بدتر درجہ کی طرف لوٹا دیا۔7۔باستثناء ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے مناسب حال عمل کیے۔سو اُن کے لئے ایک نہ ختم ہونے والا نیک بدلہ ہو گا۔8۔پس اس ( حقیقت کے کھل جانے ) کے بعد کونسی چیز تجھ کو جزا سزا کے معاملے میں جھٹلاتی ہے۔9۔کیا (اب بھی کوئی خیال کر سکتا ہے کہ ) اللہ سب حاکموں سے بڑا حا کم نہیں؟ 819