نُورِ ہدایت — Page 710
کچھ لوگ ہوں گے یا کچھ وجاہت والی ہستیاں ہوں گی جو بالکل ذلیل ہو جائیں گی اور اُن کی آوازیں دب جائیں گی۔۔ا نَاصِبَةٌ : نَصَب سے اسم فاعل مؤنث کا صیغہ ہے اور نَصَبَهُ الْهَم کے معنے ہوتے میں اتعبہ تم نے اس کو تھکا دیا۔اور نَصبُ فُلان الشیخ کے معنے ہوتے ہیں وَضَعَهُ وَضُعا اور - ثَابِنَّا كَنَصْبِ الرُّمح وَالْبِنَاء وَالْحَجَرِ یعنی کسی چیز کو مضبوطی سے گاڑ دیا جیسے نیزہ گاڑا جاتا ہے یا بنیاد کو مضبوط بنایا جاتا ہے یا پتھر کو عمارت میں مضبوطی سے پیوست کر دیا جاتا ہے۔وَرَفَعَهُ ضلی نیز یہ لفظ اضداد میں سے ہے اور اس کے معنے بلند کرنے کے بھی ہوتے ہیں اور نصب السیر کے معنے ہوتے ہیں رَفَعَهُ أَوْ هُوَ اَنْ نَّسِيرَ طُولَ يَوْمِهِ سَيْرًا لَيْئًا اُس نے سیر کو بلند کیا یعنی خوب تیزی سے سفر کیا یا آہستہ آہستہ سارا دن سفر کرتا رہا۔گویا اس کے دونوں معنے ہیں۔یہ بھی معنے ہیں کہ خوب گھوڑا دوڑا یا اور یہ بھی معنے ہیں کہ آہستہ آہستہ دیر تک سفر کرتا چلا گیا۔اور نَصَبَ بِغُلان کے معنے ہوتے ہیں عَادَاهُ اُس سے دشمنی کی اور نصب له الحزب کے معنے ہوتے ہیں وَضَعَهَا اُس کے خلاف لڑائی کی اور نصب الْعَلَم کے معنے ہوتے ہیں رَفَعَهُ وَأَقَامَهُ مُسْتَقْبلا به اس نے جھنڈے کو اپنے سامنے کھڑا کیا۔اور نَصَبَ الشَّجَرَةً کے معنے ہوتے ہیں غُرَسَهَا فِي الْأَرْضِ اُس نے زمین میں درخت گاڑا اور نَصَبَ السُّلْطَانُ فُلَانًا کے معنے ہوتے ہیں ولا لا منصبا اس کو بادشاہ کے منصب پر مقرر کیا اور نصب الر بِفُلانٍ کے معنے ہوتے ہیں اظهر له اس کے خلاف منصو بہ بازی کی اور نصبتَ لَهُ رَأْيَا کے معنے ہوتے ہیں اشرت عَلَيْهِ بِرَأَي لا يَعْدِلُ عَنْهُ کہ تو نے ایسی رائے اُس کو دی جس سے ادھر اُدھر نہ ہوسکا (اقرب) وہ پس عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ کے معنے ہوئے عمل کرنے والی جماعت یا اعلان جنگ کرنے والی یا اپنی بنیادوں کو مضبوطی سے گاڑ دینے والی یا لمبے لمبے سفر کرنے والی یا اپنی دشمنیوں کا اظہار کرنے والی یا عہدوں پر مقرر کرنے والی یا اپنے جھنڈوں کو اونچا کرنے والی یا نیزہ گاڑنے 710