نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 709 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 709

دی ہیں۔اور غاشیہ کے معنے چونکہ اس شخص کے بھی ہوتے ہیں جس کے پاس کثرت سے لوگ آئیں اس لئے حَدِيثُ الْغَاشِيَة کے معنے فتوحات کے بھی ہو سکتے ہیں اور معنے یہ ہوں گے کہ چاروں طرف سے لوگوں کے وفود تیرے پاس آئیں گے۔گویا درمیانی زمانہ مخالفت کو چھوڑ دیا اور آخری نتیجہ بیان کر دیا کہ تیرے پاس وفود آئیں گے۔ان معنوں کے لحاظ سے حدیث الْغَاشِيّة میں سالِ وفود کی خبر دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کفار سے جنگ ہوگی۔تو اس جنگ میں جیت جائے گا اور پھر چاروں طرف سے لوگوں کے وفود تیرے پاس آئیں گے۔دشمن اُن کو دیکھ دیکھ کر جل مرے گا اور مومن بہت بڑی ترقیات حاصل کریں گے۔وجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ وجود زوجہ کی جمع ہے اور وجہ کے اصل معنے تو چہرے کے ہوتے ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی اس کے کئی معنے ہوتے ہیں۔چنانچہ ایک معنے سیّدُ الْقَوْمِ کے ہوتے ہیں یعنی قوم کا سردار۔پھر وجہ کے معنے اس انسان کے بھی ہوتے ہیں جو عزت اور وجاہت رکھتا ہو (اقرب) چنانچہ کہتے ہیں رَجُلٌ وَجہ اور مراد ہوتی ہے ذُو جَاہِ یعنی فلاں آدمی بڑی عزت اور وجاہت والا ہے پس وُجُونا کے معنے ہوئے کچھ لوگ جو معز سمجھے جاتے ہیں یا کچھ لوگ جو قوم کے سردار ہیں۔خَاشِعَةٌ خَشَعَ سے اسم فاعل مؤنث کا صیغہ ہے اور خَشَعَ لَهُ خُشُوعًا کے معنے ہوتے ہیں ذلّ وَ تَطامَن۔اُس سے دب گیا۔اُس کے ماتحت ہو گیا۔یا اُس کے سامنے جھکنا پڑا۔اور خَشَعَ بِبَصر ہ کے معنے ہوتے ہیں غصہ اس نے اپنی آنکھیں نیچی رکھیں۔اور تقع بصرة کے معنے ہوتے ہیں انگستر اُس کی نظر جھک گئی۔یعنی ذلت اور رسوائی کی وجہ سے انسان نے آنکھ اونچی نہ کی۔اور خَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ کے معنے ہیں سَكَنَتْ وَذَلَّتْ وَخَضَعَت آوازیں دب گئیں اور خدا تعالیٰ کے سامنے ذلت اور اقرار اتباع پر مجبور ہو گئیں (اقرب) پس وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ کے معنے ہوئے اُس دن کچھ سردارانِ قوم ہوں گے یا 709