نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 695 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 695

XXXXXXX بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَلْ أَتَكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ن وَجُوْهٌ يَوْمَيذٍ خَاشِعَةٌ ) عَامِلَةً نَّاصِبَةٌ ) تَصْلَى نَارًا حَامِيَةً سورة الغاشيه 1 - (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے ( پڑھتا ہوں ) 2۔کیا تجھے (دنیا پر ) چھا جانے والی (مصیبت) کی بھی خبر پہنچی ہے؟ 3۔اس دن ( جب وہ مصیبت چھا جائے گی ) کچھ چہرے اترے ہوئے ہوں گے۔4۔(وہ) محنت کر رہے ہوں گے ( اور ) تھک کر نچور ہو رہے ہوں گے۔5- ( لیکن اس محنت سے کوئی فائدہ نہ ہوگا اور ) وہ جماعت ( بہر حال ) ایک بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگی۔تُسْقَى مِنْ عَيْنٍ أَنِيَةٍ ن 6 اور اس ساری جماعت کو اُبلتے ہوئے چشمہ سے ( پانی ) پلایا جائے گا۔لَيْسَ لَهُمْ طَعَامُ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ 7۔اس کو سوکھے شبرق گھاس کے سوا اور کوئی کھانا لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِنْ جُوعٍ نہیں ملے گا۔8۔جو نہ تو انہیں موٹا کرے گا اور نہ بھوک ( کی تکلیف) سے بچائے گا۔وُجُوْهُ يَوْمَبِذٍ نَّاعِمَةٌ } نِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ 3 فِي جَنَّةٍ عَالِيَة لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَا غِيَةً 9۔کچھ ( اور ) چہرے اس دن خوش بخوش ہوں گے۔10۔اپنی ( سابقہ ) کوششوں پر مطمئن ہوں گے۔11 - بلند و بالا ) جنت میں ( رہ رہے ) ہوں گے۔12۔وہ اس میں کوئی لغو بات نہ سنیں گے۔695