نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 673 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 673

صفحہ ہستی سے معدوم کرنے کے لئے محلی ہوئی تھی۔یہ نہیں کہ لاکھوں اور کروڑوں لوگ آپ کے ساتھ ہوں اور آپ ایک جتھا کو اپنے ارد گرد دیکھ کر کہنے لگ گئے ہوں کہ اب اس کتاب کو کوئی مٹا نہیں سکتا بلکہ آپ یہ پیشگوئی ایسی حالت میں کرتے ہیں جب آپ دنیا کے ہر تیر کا نشانہ بنے ہوئے تھے اور آپ پر ایمان لانے والے انگلیوں پر گنے جاسکتے تھے۔ایسی نازک اور کمزور حالت میں آپ فرماتے ہیں یہ قرآن دُنیا میں قائم رہے گا اور کوئی شخص اس کو مٹانے کی قدرت نہیں رکھے گا۔لاکھوں اور کروڑوں ماننے والوں کے ہوتے ہوئے وید بدل گئے۔لاکھوں اور کروڑوں ماننے والوں کے ہوتے ہوئے تو رات بدل گئی۔لاکھوں اور کروڑوں ماننے والوں کے ہوتے ہوئے انجیل بدل گئی۔لاکھوں اور کروڑوں ماننے والوں کے ہوتے ہوئے زرتشت کی کتابیں بدل گئیں۔لیکن ایک انسان جس کے ساتھ صرف اتنی ، توے آدمی ہیں۔وہ ایک ایسے ملک میں جہاں حفاظت کا کوئی سامان نہ تھا۔جہاں کسی قسم کی لائبریریاں نہ تھیں۔جہاں کسی قسم کی تعلیم کا رواج نہ تھا۔اعلان کرتا ہے کہ میری یہ کتاب ہمیشہ محفوظ رہے گی۔قیامت تک قائم رہے گی۔اور دنیا اس کے ایک شوشہ کو بھی بدلنے کی طاقت نہیں رکھے گی۔اگر مکہ کے لوگ پڑھے لکھے ہوتے تب بھی خیال کیا جا سکتا تھا کہ شائد مکہ کے لوگوں کی تعلیمی قابلیت کو دیکھ کر ایسا اعلان کیا گیا ہے۔مگر اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھو کہ اسلام ان لوگوں میں آیا جو لکھنا بھی نہیں جانتے تھے۔ابتدائی مگی صحابہ میں سے صرف تین چار ایسے تھے جو لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔زیادہ سے زیادہ سات افراد سمجھ لو۔اور گل جماعت جو آپ کے ارد گرد تھی وہ اسی نوے افراد سے زیادہ نہیں تھی۔ایسی حالت میں یہ کتنی زبر دست اور عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ ہم تجھے قرآن پڑھائیں گے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تو قرآن کو بھولے گا نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے دوسروں کو خاص طور پر نہیں پڑھایا مگر تیرے لئے چونکہ ہماری ربوبیت اعلیٰ ظاہر ہوئی ہے اس لئے ہم تجھے ایسے اعلی درس دیں گے جو تجھے کبھی نہیں بھولے گا۔یعنی وہ کلام جو تجھ پر نازل ہوگا وہ ہمیشہ دنیا میں قائم رہے گا۔673