نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 655 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 655

لوگوں تک پہنچاتے جائیں۔یہ خالی از فائدہ نہ ہوگی۔ضرور اپنا مفید نتیجہ پیدا کرے گی۔ضمیمه اخبار بدر قادیان 4 جولائی 1912ء) وَنُيَسِرُكَ لِلْيُسْرَى مگی زندگی آپ کی جس قسم کی عسرت کی تھی۔اس کو پیش نظر رکھ کر آپ کے عروج اور کمال تک نظر کی جاوے تو آیت کا مفہوم خوب سمجھ میں آجاتا ہے۔علاوہ اس کے یہ بھی معنے ہیں کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو دین لائے ہیں اس کی تعریف آپ نے یوں فرمائی ہے۔مَا بُعِثْتُ بِالْيَهُودِيَّةِ وَلَا بِالنَّصْرَانِيَّةِ وَلَكِن بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّيْحِيَّةِ۔۔۔یعنی افراط و تفریط اور رہبانیت سے منزہ سہل اور آسان دین کے ساتھ آپ مبعوث ہوئے۔سفر میں قصر ہے۔عذر ہو تو تیم ہے۔مسجد نہ ہو تو سب جگہ مسجد ہی مسجد ہے۔قدير إن نَفَعَتِ الذكرى۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان 4 جولائی 1912 ء ) لان بمعنے قد ہے۔جیسے فرما یا سُبحن رَبَّنَا إِن كَانَ وَعْدُ رَبَّنَا لَمَفْعُولًا۔(بنی اسرائیل 109) وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلالٍ مُّبِينٍ (آل عمران 165) ان کے معنے ہر جگہ شرطیہ نہیں ہوتے۔ان دو مقام کے علاوہ قرآن شریف میں کثرت سے ان قد کے معنوں میں آیا ہے۔افَتَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِكرَ صَفْعًا أَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُسْرِفِين (زخرف 6) سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی سنے یانہ سنے۔وعظ ونصیحت کبھی ترک نہیں کرنا چاہئے۔گوش زدہ اثر ے دارد۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان 4 جولائی 1912ء) قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا فلاح کے لئے ظاہری و باطنی طہارت، پراگندہ خیالات سے دلجمعی۔ذکر ونماز و با لآخر دین کو دنیا پر مقدم کرنا۔یہ باتیں ضروری ہیں۔حضرت مسیح موعود کا ایک الہام ہے۔مصفح قطره باید که تا گوہر شود پیدا ) آئینہ کمالات اسلام صفحہ 55 ) ایک ڈاکٹر صاحب 655