نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 560 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 560

اندازہ کرو کہ عظیم کتنا بڑا ہوگا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان 2 مارچ 1911ء) وإما تلا ذلك من الشَّيْطي ترغ فَاسْتَعِل بالله۔إنه هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ۔(حم السجدة: 37) فَاسْتَعِذْ بِاللہ۔یہ غیظ و غضب کے روکنے کا طریق سکھایا کہ دُعا کرلو اور خدا سے مدد و پناہ مانگو۔(ماخوذ از حقائق الفرقان ) ضمیمه اخبار بدر قادیان 2 مارچ 1911ء) حضرت خلیفہ امسح الثالث رحمہ اللہ نے سور پٹخم السجدۃ کی آیات 31 تا33 کی تلاوت اور ترجمہ کے بعد فرمایا: اگر چہ ان آیات میں جو میں نے ابھی تلاوت کی ہیں عید کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا تاہم حقیقی عید کی تمام مسرتیں اس میں جمع کر دی گئی ہیں۔ایک مومن کی حقیقی عید یہی ہوتی ہے کہ اسے خدا کا پیارمل جائے۔اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر رجوع برحمت ہونا اور انہیں فوز و فلاح کی شکل میں جنتوں کی بشارتوں سے نوازنا ہی اصل عید ہے۔ادھر عید کہتے ہی بار بار آنے والی خوشی کو ہیں اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ایک نہیں مومنوں کے لئے کئی عید میں مقرر کی ہیں جو بار بار ظاہر ہو کر ایک مومن کو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے پیار کی بشارتوں سے نوازنے کا موجب بنی ہیں۔خطبات ناصر جلد دہم صفحہ 83، 84) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر قوم اور ہر جماعت نے اپنے لئے خوشیوں کے تہوار بنائے ہوئے ہیں اور ہماری عید کا دن تو یہ ہے جو رمضان کی عبادت کے بعد آتا ہے اسی طرح ایک اور موقع پر آپ نے فرمایا کہ مدینہ میں مدینہ کے دونوں بڑے قبائل مختلف موقعوں کی یاد میں تہوار مناتے ہیں ان سے بہتر اے مسلمانو! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے انتظام 560