نُورِ ہدایت — Page 478
کے لیے قرآن کریم میں بار بار تا کید میں موجود ہیں۔کتاب مکنون اور قرآن کریم میں فکر کرو اور پارس طبع ہو جاؤ۔جب تمہارے دل پاک ہو جائیں گے اور ادھر عقل سلیم سے کام لو گے اور تقویٰ کی راہوں پر قدم مارو گے۔پھر ان دونوں کے جوڑ سے وہ حالت پیدا ہو جائے گی کہ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ تمہارے دل سے نکلے گا۔اس وقت سمجھ میں آجائے گا کہ یہ مخلوق عبث نہیں بلکہ صانع حقیقی کی حقانیت اور اثبات پر دلالت کرتی ہے تا کہ طرح طرح کے علوم وفنون جودین کو مدددیتے ہیں ظاہر ہوں۔رپورٹ جلسہ سالانہ 1897ء، صفحہ 72 تا 73) رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَارَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ (ال عمران: 194) اے ہمارے خدا! ہم نے ایک منادی کی آوازسنی کہ جولوگوں کو ایمان کی طرف بلاتا ہے۔تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد 15 صفحه 262) اے ہمارے پروردگار ! ہم نے پکارنے والے کوسنا۔خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد 16 صفحه 138) اے ہمارے خدا! ہم نے ایک آواز دینے والے کی آواز کوسنا جو کہتا تھا کہ اپنے ایمان کو درست کرو اور قومی کرو۔( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 502) فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ الى لا أضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أَلْقَى بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَأَخْرِجُوا مِن دِيَارِهِمْ وَ اُوْذُوا فِي سَبِيلِي وَ قُتَلُوا وَ قُتِلُوا لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللهِ وَاللهُ عندها حُسنُ القَوَابِ (آل عمران : 196) 478