نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 377 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 377

صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور عشق میں ڈوبنے کی وجہ سے اس زمانہ میں اس ٹور کے ساتھ جو آسمان سے اترنے والی روحانیت کا نور ہے۔اس کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا تا خدا تعالیٰ کے نور کا فہم و ادراک ہمارے دلوں میں بھی قائم ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : میں کچھ (اپنے بارے میں) بیان نہیں کر سکتا کہ کون ساعمل تھا جس کی وجہ سے یہ عنایت الہی شامل حال ہوئی۔صرف اپنے اندر یہ احساس کرتا ہوں کہ فطرتاً میرے دل کو خدا تعالیٰ کی طرف وفاداری کے ساتھ ایک کشش ہے جو کسی چیز کے روکنے سے رُک نہیں سکتی۔۔۔66 پھر آپ فرماتے ہیں کہ : ” ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ ایک بزرگ معمر پاک صورت مجھ کو خواب میں دکھائی دیا اور اس نے یہ ذکر کر کے کہ کسی قدر روزے انوار سماوی کی پیشوائی کے لئے رکھنا سنت خاندان نبوت ہے۔اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ میں اس سنت اہل بیت رسالت کو بجالاؤں۔سوئیں نے کچھ مدت تک التزام صوم کو مناسب سمجھا۔۔۔۔۔۔) کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحه 195 تا 197) 66 جب یہ خواب دیکھی تو پھر آپ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ روزے رکھے جائیں۔لیکن آپ نے کہا کہ میخفی طور پر رکھے جائیں کسی کو پتہ نہ لگے اور اس کے لئے پھر آپ اپنے گھر کے باہر جو کمرہ تھا، مردانہ جگہ تھی، اس میں منتقل ہو گئے اور وہیں کھانا وغیرہ بھی منگواتے تھے اور کھانا جو آتا تھا اس کا اکثر حصہ یتیم بچوں میں تقسیم کر دیتے تھے اور خود معمولی سی ، تھوڑی سی غذا پر روٹی کھا کر گزارہ کرتے تھے۔اور ان روزوں کے دوران جن تجربات سے آپ گزرے ہیں اس کا بیان کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ : اس قسم کے روزہ کے عجائبات میں سے جو میرے تجربہ میں آئے وہ لطیف مکاشفات ہیں جو اس زمانہ میں میرے پر کھلے۔چنانچہ بعض گزشتہ نبیوں کی ملاقاتیں ہوئیں اور جو اعلیٰ طبقہ کے اولیاء اس امت میں گزر چکے ہیں ان سے ملاقات ہوئی۔ایک دفعہ عین بیداری کی حالت میں 377