نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 231 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 231

أقام الصلوة کے معنے ہیں آدام فعلها نماز پر دوام اختیار کیا۔آقام للصلوۃ کے معنے ہیں نادی تھا نماز کے لئے تکبیر کہی۔آقامَ اللهُ السُّوقَ : جَعَلَهَا نَافِقَةٌ الله تعالیٰ نے برکت دی اور بازار کو بارونق بنا دیا (اقرب) مفردات میں ہے يُقِيمُونَ الصَّلوة آئی يُدِيمُونَ فِعْلَهَا وَيُحَافِظُونَ عَلَيْهَا۔نماز کو اس کی شرائط کے مطابق ادا کرتے ہیں اور اس پر دوام اختیار کرتے ہیں۔نیز لکھا ہے انّما خُضَ لفظ الْإِقَامَةِ تَنْبِيْهَا أَنَّ الْمَقْصُودَ مِنْ فِعْلِهَا تَوْفِيَةُ حُقُوقِهَا وَشَرَائِطِهَا۔کہ صلوۃ کے ذکر کے ساتھ اقامت کا لفظ اس لئے لایا گیا ہے تا کہ اس طرف توجہ مبذول کرائی جائے کہ نماز کے حقوق اور شرائط کو پوری طرح ادا کیا جائے نہ کہ صرف ظاہری صورت میں اس کو ادا کر دیا جائے۔لسان میں الْقِیام کے معنے العزم کے بھی لکھے ہیں یعنی کسی چیز کا پختہ ارادہ کر لینا۔الصلوة کے اصطلاحی معنے عِبَادَةٌ فِيْهَا رُكُوعٌ وَسُجُود کے ہیں۔یعنی اس مخصوص طریق سے دعا کرنا جس میں رکوع و سجود ہوتے ہیں، جس کو ہماری زبان میں نماز کہتے ہیں۔اس کے علاوہ اس کے اور بھی کئی معانی ہیں جو بے تعلق نہیں بلکہ سب ایک ہی حقیقت کی طرف راہنمائی کرتے ہیں۔چنانچہ اس کے دوسرے معنے مندرجہ ذیل ہیں الرحمة رحمت۔الدين۔شریعت الإِسْتِغْفَارُ بخشش مانگنا - الدُّعَاءُ دعا (اقرب) التَّعْظِيمُ۔بڑائی کا اظہار - البركة برکت (تاج) وَالصَّلوةُ مِنَ اللهِ الرَّحْمَةُ وَمِنَ الْمَلَائِكَةِ الْإِسْتِغْفَارُ وَمِنَ الْمُؤْمِنِينَ الدُّعَاءُ وَمِنَ الطَّيْرِ وَالْهَوَاةِ التَّسْبِيحُ۔اور صلوۃ کا لفظ جب اللہ تعالیٰ کے لئے بولا جائے تو اس کے معنے رحم کرنے کے ہوتے ہیں۔اور جب ملائکہ کے لئے استعمال ہو تو اس وقت اس کے معنے استغفار کے ہوتے ہیں اور جب مومنوں کے لئے بولا جائے تو اس کے معنے دعا یا نماز کے ہوتے ہیں اور جب پرند اور حشرات کے لئے یہ لفظ استعمال ہو تو اس کے معنے تسبیح کرنے کے ہوتے ہیں۔وَهِيَ لَا تَكُونُ إِلَّا فِي الْخَيْرِ بِخِلَافِ الدُّعَاءِ فَإِنَّهُ يَكُونُ فِي الخير والشر - اور لفظ صلوۃ صرف نیک دُعا کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن لفظ دعا ، بددعا اور نیک 231