نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1197 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1197

سے جو اندرونی اور بیرونی دشمن ہیں اس خدا کی پناہ مانگتا ہوں جو صبح کا مالک ہے۔یعنی روشنی کا ظاہر کرنا اس کے اختیار میں ہے۔( یہ روشنی روحانی روشنی ہے جو مسیح موعود کے آنے سے ظاہر ہوتی ہے ) اور میں اس اندھیری رات کے شر سے جو۔۔۔۔۔۔انکار مسیح موعود کے فتنے کی رات ہے خدا کی پناہ مانگتا ہوں“۔(تحفہ گولڑویہ صفحہ 78۔حوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد نمبر 4 صفحہ 762) ان میں ایک تو اسلام دشمن لوگ ہیں جو اسلام کی تعلیم پر اعتراض کرتے ہیں اور دوسرے علماء اسلام ہیں جو اپنی غلطی کو چھوڑ نا نہیں چاہتے اور مسیح موعود کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے میں مصروف ہیں۔جن میں پاکستان کے علماء ہم دیکھتے ہیں کہ سر فہرست ہیں۔پس ایسے حالات میں پاکستان میں تو احمدیوں کو خاص طور پر اس سنت کو جاری کرنے کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ سورۃ فلق میں جو شَرِ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ کہا گیا ہے اس میں اندھیری رات کے شر کے فتنہ سے بچنے کی دعا ہے۔غاسق کہتے ہیں رات کو اور وقب کا مطلب ہے اندھیرے اور ظلمت کا چھا جانا اور یہ اندھیری رات کا فتنہ مسیح موعود کے انکار کے فتنہ کی شب تار ہے جس سے پناہ مانگی گئی ہے۔افسوس ہے مسلمانوں کی حالت پر کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک دعا سکھائی اور روشنی کے بعد اندھیرے اور ظلمات کے فتنہ سے بچنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان دعاؤں کو بلا ناغہ روزانہ پڑھا کرو تا کہ توحید پر بھی قائم رہو اور اندھیروں اور ظلمات کے فتنوں سے بھی بچو لیکن مسلمانوں نے اس کی پرواہ نہیں کی۔مسلمان تو اکثر ان فتنوں میں ڈوب رہے ہیں اور اسی وجہ سے آج دنیا میں غیر مسلموں کو مسلمانوں پر اعتراض کرنے کا موقع مل رہا ہے۔بہر حال مسلمانوں کی یہ حالت ہمیں توجہ دلاتی ہے کہ ان سورتوں پر غور کر کے پڑھیں تا کہ ان اندھیروں سے ہم بچ سکیں۔شَرِ النَّفْتِ فِي الْعُقَدِ سے بھی اللہ تعالی کی پناہ میں رہیں۔جو 1197