نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1125 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1125

میں انسانی زندگی کی درمیانی حالت کو چھوڑ کر انتہا کو لے لیا۔یعنی من شر ما خلق میں ابتدا کولیا اور اس کے بعد درمیانی حالت کو بیان نہیں فرمایا بلکہ انتہا کو لے لیا اور فرمایا وَ مِنْ شَيْرِ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ کہ وہ ڈوبنے والی اور آنکھوں سے اوجھل ہونے والی چیز جو گڑھے میں چلی جاتی ہے یعنی جبکہ انسان مر جاتا ہے زمین میں دفن ہو جاتا ہے اُس وقت کے بدنتائج سے بھی پناہ مانگتا ہوں جس طرح پیدائشی کمزوریوں سے جو میرے لئے روک ہوسکتی تھیں پناہ مانگتا ہوں۔اسی طرح اس سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ ایسی حالت نہ پیدا ہو جائے کہ میرے مرنے سے ایسے نقائص پیدا ہو جائیں جن سے دین کو نقصان پہنچے یا میرے کام ادھورے رہ جائیں اور ان کا انجام اچھا ہونے کی بجائے بُرا ہو جائے۔۔۔وَمِن شَرِ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ میں جامع دعا سکھائی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ امت مسلمہ کے ہر فرد کو یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ چین و آرام کے بعد جھگڑوں میں پڑنے اور حکومت کے بعد ماتحتی کی ذلت سے بچائے اور ایسے حالات سے محفوظ رکھے جن کی وجہ سے تاریکی ہی تاریکی نظر آتی ہے۔وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ میں یہ مضمون بھی بیان ہوا ہے کہ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ کے حکم کے مطابق جب کامل تو حید کو مانے والا یہ اعلان کرتا ہے کہ مجھے کسی کی پرواہ نہیں تو اس وقت مخالفت شروع ہو جاتی ہے۔اور دوست دوستیاں چھوڑ دیتے ہیں اور ہمدرد بھی مخالف ہو جاتے ہیں گویا ایک قسم کی ظلمت چھا جاتی ہے اور اندھیرا ہی اندھیرا نظر آتا ہے۔فرمایا: ایسے وقت میں میں اللہ تعالیٰ کی ہی پناہ چاہتا ہوں۔وَمِنْ شَرِّ التَّقْقت فِي الْعُقَدِ النفقت اور العُقد کے مختلف لغوی معنوں کے پیش نظر وَ مِنْ شَيْرِ النَّقْفتِ فِي الْعُقَدِ کے معنے ہوں گے : (1) میں پناہ چاہتا ہوں ان نفوس کے شر سے جو دوستیوں اور معاہدات کو نڑ وادیں۔(2) میں پناہ چاہتا ہوں ان گروہوں کے شر سے جو خلفاء کا مقابلہ کروائیں اور ان کی بیعت 1125