نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1100 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1100

میں پناہ مانگی گئی ہے۔1۔تمام مخلوقات کے شر سے۔2 تاریکی کرنے والی اشیاء کے شر سے۔3 مخالفات مخفی تدابیر کرنے والوں کے شر سے۔4۔حاسد کے شر سے۔فقرہ اوّل میں دراصل سب شامل ہیں اور فقرہ دوم و سوم و چہارم اس کی تشریح ہیں۔یعنی وہ تمام چیزیں جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہیں۔ان میں جو امر اس قسم کا ہے کہ کسی انسان کے واسطے موجب تکلیف اور دُکھ اور ضرر ہوسکتا ہے۔ان سب سے خدا تعالیٰ ہم کو بچائے اور محفوظ رکھے۔دنیا میں جس قدر مفاسد پیدا ہوتے ہیں وہ یا تو بہ سبب تاریکی اور ظلمت کے پھیل جانے کے پیدا ہوتے ہیں۔اور یا مخالف دشمن لوگ شرارت کے ساتھ تاریکی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اور فاسدلوگ از روئے حسد کے فساد مچا کر اصلیت کو چھپانا چاہتے ہیں۔یہی حال ہر زمانہ میں اور ہر نبی اور مامور کے وقت میں ہوتا ہے۔آجکل بھی زمانہ میں ایک بڑی تاریکی پھیلی ہوئی ہے اور تمام قومیں اصلیت کو چھوڑ کر گمراہی کی طرف جارہی ہیں۔اس واسطے ضرورت کے موافق خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں بھی ایک نور پیدا کیا ہے جو تمام ظلمات کو دور کر دیتا ہے اور مخلوق کو ہدایت کے راہ پر لاتا ہے۔اس کے مخالف چاہتے ہیں کہ حق پر پردہ ڈال دیں اور لوگوں کو ہدایت کے حصول سے محروم رکھیں لیکن خدا تعالیٰ اپنی باتوں کو پورا کرے گا اور اپنے بندے کی صداقت کو روز روشن کی طرح نمایاں کرنا اُسی خدائے قادر کا کام ہے جس کو کوئی روک نہیں سکتا۔اس سورۃ شریفہ میں جو قرآن شریف کی آخری سورتوں میں سے ہے اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ آخری زمانہ میں ایک بڑا فتنہ ہوگا۔ایک بہت بڑ اشتر اُٹھے گا اور وہ ایسے وقت میں ہوگا جبکہ اللہ تعالیٰ زمانہ میں تاریکی کو دور کرنے کے واسطے ایک صبح کو نمودار کرے گا۔کیونکہ وہ رَبُّ الفلق ہے اور رات کے بعد دن کو لاتا ہے اور تاریکی کے بعد نور پیدا کرتا ہے۔اس شئر 1100