نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1101 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1101

سے بچنے کے واسطے تمام مسلمانوں کو ہمیشہ دعا کرتے رہنا چاہئے کیونکہ وہ بڑا بھاری شٹر ہے۔اُس شر کا پیدا کرنے والا خفیہ کارروائیاں بہت کرے گا اور چھپ چھپ کر اپنی سازشیں دین حق کے برخلاف نہایت جد و جہد کے ساتھ کرے گا۔چنانچہ ظاہر ہے کہ جس قدر خفیہ کارروائیاں مشن کا دجال اسلام کے برخلاف کرتا ہے ایسی کارروائیاں پہلے کبھی کسی نے نہیں کیں۔ایسے ایسے راہوں سے اسلام پر حملہ کرنے کے واسطے کوشش کی جاتی ہے کہ عوام تو سمجھ بھی نہیں سکتے کہ اس معاملہ میں کیا در پردہ شرارت ہے لیکن خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں ایک ایسا نور پیدا کیا ہے جس نے نمودار ہو کر ان تمام پردوں کو پھاڑ دیا ہے اور دنبال کا دجل کھول کر لوگوں کو دکھا دیا ہے تا کہ مخلوقِ الہی اس کے شر سے بچی رہے۔اور اس کے پھندے میں نہ آئے۔افسوس ہے اُن لوگوں پر جو خدا تعالیٰ کے اس نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھانا چاہتے ہیں۔وہ یاد رکھیں کہ یہ نو ر الہی ضرور غالب آئے گا اور اس کے مخالف سب نامراد اور نا کام مریں گے۔چار قل جو نماز میں اور نماز کے بعد پڑھے جاتے ہیں ان میں سے یہ تیسرا قتل ہے۔قرآن شریف میں فلق کا لفظ تین طرح پر استعمال ہوا ہے۔فَالِقُ الْإِصْبَاحِ فَالِقُ الْحَبْ وَ النّوى - پس خدا فَالِقُ الْإِصْبَاحِ فَالِقُ الْحَت اور فَالِقُ النّوى ہے۔دیکھو رات کے وقت خلقت کیسی ظلمت اور غفلت میں ہوتی ہے۔بجز موذی جانوروں کے عام طور سے چرند پرند بھی اس وقت آرام اور ایک طرح کی غفلت میں ہوتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکیدی حکم دیا ہے کہ رات کے وقت گھروں کے دروازے بند کر لیا کرو۔کھانے پینے کے برتنوں کو ڈھانک رکھا کرو۔خصوصا جب اندھیرے کی ابتدا ہو اور بچوں کو ایسے اوقات میں باہر نہ جانے دو کیونکہ وہ وقت شیاطین کے زور کا ہوتا ہے۔رات کی ظلمت میں عاشق اور معشوق۔قیدی اور قید کنندہ۔بادشاہ اور فقیر۔ظالم اور مظلوم سب ایک رنگ میں ہوتے ہیں اور سب پر غفلت طاری ہوتی ہے۔ادھر صبح ہوئی اور جانور بھی پھڑ پھڑانے لگے۔مُرغے بھی آوازیں دینے لگے۔بعض خوش الحان آنے والی صبح کی خوشی میں 1101