نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1091 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1091

XXXXXXXX بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ) مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَ مِنْ شَرِّ النَّقْتُتِ فِي الْعُقَدِة وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَةً سورة الفلق 1 - (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں) 2۔ہم ہر زمانہ کے مسلمان سے کہتے ہیں کہ ) تو ( دوسرے لوگوں سے ) کہتا چلا جا کہ میں مخلوقات کے رب سے ( اس کی ) پناہ طلب کرتا ہوں۔3 اس کی ہر مخلوق کی (ظاہری و باطنی ) برائی سے بچنے کے لئے) 4۔اور اندھیرا کرنے والے کی ہر شرارت سے بچنے کے لئے ) جب وہ اندھیرا کر دیتا ہے۔5۔اور تمام ایسے نفوس کی شرارت سے ( بچنے کے لئے بھی ) جو ( باہمی تعلقات کی ) گرہ میں (تعلق تڑوانے کی نیت سے ) پھونکیں مارتے ہیں۔6۔اور ہر حاسد کی شرارت سے ( بھی ) جب وہ حسد پر محل جاتا ہے۔1091