نُورِ ہدایت — Page 1067
XXXXXXXXXX بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ اللهُ الصَّمَدُة لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُن وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدَّةً سورة الاخلاص XXX 1 - (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے ( پڑھتا ہوں ) 2 ( ہم ہر زمانہ کے مسلمان کو حکم دیتے ہیں کہ ) تو ( دوسرے لوگوں سے ) کہتا چلا جا کہ (اصل) بات یہ ہے کہ اللہ اپنی ذات میں اکیلا ہے۔3۔اللہ وہ ( ہستی ) ہے جس کے سب محتاج ہیں ( اور وہ کسی کا محتاج نہیں) 4۔نہ اس نے کسی کو جنا ہے اور نہ وہ جنا گیا ہے۔5۔اور اس کی صفات میں) اس کا کوئی بھی شریک کار نہیں۔1067