نُورِ ہدایت — Page 926
یہ سمجھتے ہیں کہ احمدیت کی اشاعت میں نعوذ باللہ اسلام کی تباہی ہے۔أَلَمْ يَجْعَلُ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيل۔ترميم جاري مِن سِبِيْلِ فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفِ مَأْتُولِ کیا ( ان کو حملہ سے قبل بلاک کر کے ) ان کے منصو بہ کو باطل نہیں کر دیا اور (پھر) ان کی لاشوں) پر ٹھنڈ کے جھنڈ پرندے بھیجے (جو) ان (کے گوشت) کو سخت قسم کے پتھروں پر مارتے ( اور نوچتے) تھے اس طرح اس نے انہیں غلہ کے بیرونی چھلکے کی طرح کر دیا جس کے اندر کا دانہ کھایا گیا ہو۔أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيْلٍ عمالا کہ کر اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ اس نے عیسائیوں کا منصوبہ صرف اس وقت باطل نہیں کیا جب وہ خانہ کعبہ پر حملہ کرنے کے لئے آئے تھے۔بلکہ اس نے بعد میں بھی ایک لمبے عرصہ تک ان کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا اور ان کی قوت کو کچل دیا تا محمد رسول اللہ علیم کو بڑھنے اور پہنچنے کا موقع ملے اور آپ کی ترقی کے راستہ میں کوئی روک واقع نہ ہو۔چنانچہ اسلام کے مقابلہ میں عیسائی ایک لمبے عرصہ تک مغلوب رہے۔مگر پھر قرآن کریم کی ہی پیشگوئیوں کے مطابق دوبارہ عیسائیوں کو غلبہ حاصل ہوا۔اور اب الہی فیصلہ ہے کہ وہ مسیحیت کو دوسری شکست انشاء اللہ ہمارے ہاتھ سے دے گا۔وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ ابابیل جمع ہے جس کا مفرد کوئی نہیں لیکن بعض کے نزدیک اس کا مفرد را بول ہے۔ابابیل کے متعلق عوام الناس یہ سمجھتے ہیں کہ اس جگہ ابابیل وہی پرندہ مراد ہے جسے اردو زبان میں بھی ابابیل کہتے ہیں۔مگر یہ درست نہیں۔جس پرندے کو ہم ابابیل کہتے ہیں عربی زبان میں اسے ابابیل نہیں بلکہ خفاش کہتے ہیں۔پس اس جگہ ابابیل سے کوئی خاص پرندہ مراد نہیں بلکہ اس کے معنے فرق یعنی جماعتوں کے ہیں۔اور طیرا ابابیل سے مراد یہ ہے کہ 926