نُورِ ہدایت — Page 1180
سورۃ الفلق اور سورۃ الناس خاص طور پر مسیح موعود کے زمانے سے تعلق رکھنے والی ہیں اس لئے ہر احمدی کو انہیں پڑھنا چاہئے اور سمجھنا بھی چاہئے اور ان میں جن شرور کا ذکر ہوا ہے خاص طور پر ان سے بچنے کے لئے دعا بھی کرنی چاہئے اور کوشش بھی کرنی چاہئے۔سورۃ الناس میں اللہ تعالیٰ کی تین اہم صفات کا ذکر کیا گیا ہے۔اللہ تعالی کی پناہ مانگی گئی ہے یعنی رب الناس كی۔مَلِكِ النّاس کہ بادشاہ ہے لوگوں کا۔الہ الناس۔جو معبود ہے لوگوں کا۔اور بتایا گیا ہے کہ جب بڑے منصوبہ بندیاں کرنے والے اور ہوشیار حاسد پیدا ہوں گے تو ان کا مقابلہ روحانی طاقت سے ہی ہو سکے گا اور کوئی ذریعہ نہیں۔اور اس کے حاصل کرنے کے لئے رب الناس کی پناہ میں آؤ جو تمہارا بھی رب ہے اور ہر ایک کا رب ہے۔یہ نہ سمجھو کہ کوئی دنیاوی وسیلہ تمہاری پرورش کا سامان کرتا ہے یا تمہاری دنیاوی ترقیات دنیا والوں کو اپنا رب ماننے سے ہوں گی۔یعنی جو حقیقی رب ہے اس کو رب بناؤ جس سے روحانیت بھی ترقی کرے اور اللہ تعالیٰ پھر دنیاوی انعامات بھی دیتا ہے۔اس ملک کی پناہ میں آؤ جو تمہارا بھی بادشاہ ہے اور ہر ایک کا بادشاہ ہے۔اس کی بادشاہی ہر ایک پر حاوی ہے۔اس لئے بڑی طاقتوں کی بادشاہی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔اس معبود کی پناہ میں آؤ جو تمہارا معبود ہے اور حقیقی معبود ہے اور اس حقیقی معبود کے علاوہ کوئی غیر الہ، غیر معبود تمہیں متاثر نہ کرے۔یادرکھو تمہارے رزق، تمہاری پرورشیں ، پرورشوں کے سامان مہیا کرنے والا ، تمہاری پرورش کرنے والا صرف ایک خدا ہے، کوئی دنیا وی طاقت نہیں۔حقیقی بادشاہ خدا تعالیٰ ہے، اور کوئی نہیں۔پس ایک حقیقی مومن کو اور من حیث الجماعت مسلم اللہ کو یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ جب دنیاوی طاقتیں اپنے زعم میں اپنے آپ کو رب سمجھنے لگ جائیں، جب دنیاوی طاقتیں اپنی بڑی حکومتوں کے زعم میں اپنے آپ کو ملک سمجھنے لگ جائیں ، جب وہ کھلے الفاظ میں نہ سہی لیکن اپنے عمل سے یہ اظہار کر رہی ہوں کہ ہمارے آگے جھکو تو اس وقت تمہیں سب کچھ ملے گا تو اس وقت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک حقیقی مومن کا فرض ہے کہ اللہ تعالی کی پناہ حاصل کرو، اس کی 1180