نظام وصیت

by Other Authors

Page 142 of 260

نظام وصیت — Page 142

ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ 142 مالی قربانی کے لحاظ سے موصی اور غیر موصی کی زندگی میں کوئی فرقان ہو موصی اور غیر موصی کی زندگی میں کوئی فرقان۔کوئی مابہ الامتیاز ہونا چاہیے۔خواتین کی وصیتوں میں وہ ا بہ الامتیاز نظر نہیں آتا۔دین دار ہے۔نمازیں پڑھتی ہے جس طرح اور لاکھوں عورتیں نمازیں پڑھنے والی ہیں اور خوش اخلاق ہے۔دکھ سکھ میں شریک ہونے والی ہے۔دعائیں کرنے والی ہے لیکن کون نہیں دعا کرنے والی ! مالی قربانی کے لحاظ سے ایک ما بہ الامتیاز ہونا چاہیے۔رپورٹ مجلس مشاورت 1980 صفحہ 111 ) واقع میں اللہ تعالیٰ نے قائم فرمایا ہے ایسے Case جو وفات کے بعد آجاتے ہیں میں تو اللہ تعالیٰ کا ایک نالائق مزدور ہوں۔میں مسکرایا کرتا ہوں کہ انسان کی نظر نے جو چیز نہیں دیکھی معلوم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی نظر نے دیکھ لی اور قبل اس کے کہ اس کی وصیت منسوخ کر دیں۔خدا نے اسے اپنے پاس بلا لیا۔میں اس کی منظوری دے دیتا ہوں کہ بہشتی مقبرہ میں دفن کر دیں۔اس نے وصیت کی ہوئی ہوتی ہے۔ہر چیز ہمیں تو نہیں نظر آتی۔ایسے آدمی بھی میں نے دیکھے ہیں کہ بظاہر بڑے آگے نکلے ہوئے اور بڑی مالی قربانیاں کرنے والے اور وفات سے چند مہینے پہلے کوئی ایسا پلٹا طبیعت میں پیدا ہوتا ہے کہ وہ جماعت کو ہی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں تو ان چیزوں سے یہ پتہ لگتا ہے کہ واقع میں اللہ تعالیٰ نے قائم فرمایا ہے لیکن جو ہمارا کام ہے ان شرائط کو دیکھنا وہ تو ہمارا کام ہے ناں۔رپورٹ مجلس مشاورت 1980ء صفحہ (111) خدا تعالیٰ کے پیار کو پانے والے چنیدہ لوگوں کا گروہ ہر اُس احمدی کے لئے جو حضرت مسیح موعود کی دعوت پر نبی اکرم ﷺ کی اتباع کرتے ہوئے مقبول اعمال صالحہ بجالاتا ہے اس کو جنت کی بشارت دی گئی ہے مگر یہ فیصلہ تو ہمارا جو مالک اور خالق خدا ہے اس نے کرنا ہے۔یہ جو مومنوں کی جماعت، غلبہ اسلام کی مہم میں شامل ہونے والی جماعت ہے ان کو