نظام وصیت — Page 199
199 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ آتا کہ انہی جیبوں میں جن کو بظاہر خالی کر دیا گیا تھا ان سے پھر دوبارہ اللہ تعالیٰ نے یہ خزانے پیدا کر دیئے ہیں۔بہر حال خدا کے کام ہیں وہ تو کرے گا۔اگر بامر مجبوری یہ رقم پوری نہ ہوئی تو تحریک جدید انجمن احمد یہ ربوہ اور صدر انجمن احمد یہ ربوہ باقی ضرورتیں آسانی سے پوری کر دیں گی میں ضامن ہوں انشاء اللہ تعالیٰ۔اس لئے قادیان والے اس کے مطابق اپنے پروگرام بنا ئیں۔اپنی ساری ضروریات معین کریں اور بڑی تیزی کے ساتھ ان کو پورا کرنے کی طرف توجہ کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے روپیہ مہیا کر دیا جائے گا۔خطبات طاہر جلد 5 صفحہ 241 تا 257 ) خدا کے سوا کوئی کسی کو جنتی نہیں بنا سکتا مجلس عرفان منعقدہ 14 ، 19 فروری 1983 نمبرات لجنہ کراچی و غیر از جماعت خواتین کے ساتھ نشست) کراچی کی ایک غیر از جماعت نے سوال کیا کہ آپ کس طرح کہتے ہیں کہ بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے والے سارے جنتی ہیں؟ حضور نے فرمایا: یہ امر واقعہ ہے کہ ہر چیز میں غلو نقصان پہنچاتا ہے۔اگر ہم یہ عقیدہ بنائیں کہ بہشتی مقبرہ میں مدفون ہر آدمی جنتی ہو گا تو عملاً یہ عقیدہ بن جائے گا کہ مجلس کار پرداز جو Certificate جاری کرتی ہے وہ گویا جنت کا پروانہ ہوتا ہے۔یہ بات درست نہیں ہے۔ہم اس پر ہرگز یقین نہیں رکھتے۔بہشتی مقبرہ اصل وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آسمان پر قائم کیا جا رہا ہے۔تا ہم حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو ) کے میں جو شخص پورے اخلاص سے شامل ہوتا ہے اور اخلاص کے ساتھ اس پر قائم رہتا ہے اور وصیت کی شرائط کو پورا کرتا ہے۔ایسے لوگوں کے متعلق ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان کے متعلق یہ خوشخبری ہے کہ وہ جنتی ہیں۔وہ بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے سے محروم بھی رہ جائیں گے۔تب بھی جنتی ہوں گے۔لیکن اگر کوئی شخص بظاہر اس قربانی کی روح کے ساتھ آگے آتا ہے اور اپنی آمد ہی صحیح نہیں بتاتا اور دنیا کے علم کے مطابق نہیں پکڑا جاتا تو آپ کس طرح کہہ سکتی ہیں کہ وہ بہشتی