نظام وصیت

by Other Authors

Page 23 of 260

نظام وصیت — Page 23

23 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ ہوگا اور وہ ہوگا۔مگر اب خامی کی حالت میں چلے گئے۔اس میں اللہ تعالیٰ پیشگوئی فرماتا ہے۔لَا تُبَقِي لَكَ مِنَ الْمُحْزِيَاتِ ذِكْرًا۔اور بچے آدمی کو تم بھی یہی ہوتا ہے۔جیسے آنحضرت ﷺ کو فرمایا کہ تیرے بوجھ کو جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی اٹھا دیا۔وہ بھی علت غائی کا بوجھ ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے اس وحی میں بشارت دی ہے گویا اس کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔اب سنو! جبکہ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے تو یہ ہو کر رہے گا۔تمہیں مفت کا ثواب ہے پس تم اس وصیت کی تکمیل میں میرا ہاتھ بٹاؤ۔وہ قادر خدا جس نے پیدا کیا ہے دنیا اور آخرت کی مرادیں دیدے گا۔( ملفوظات۔جلد 4 صفحہ 674,673)