نظام وصیت

by Other Authors

Page 241 of 260

نظام وصیت — Page 241

241 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ رہے اور ہم اس سے فیض پاتے چلے جائیں۔الفضل انٹر نیشنل 17 جون 2011ء صفحہ 7 ، 9 ) سب کو تحریک کریں اور تحریک کرتے چلے جائیں یہ مستقل کام تسلسل کے ساتھ ہونا چاہئے میٹنگ نیشنل مجلس عامله ناروے ( 03 اکتوبر 2011) : حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے وصیت کے حوالہ سے فرمایا کہ نیشنل عاملہ کے ممبران، صدران جماعت، ذیلی تنظیموں کے صدران اور ان کی عاملہ کے ممبران پھر لوکل جماعتوں اور مجالس کی عاملہ سب کو تحریک کریں اور تحریک کرتے چلے جائیں۔یہ مستقل کام تسلسل کے ساتھ ہونا چاہئے۔باقی کچھ پر اثر ہوگا اور کچھ پر نہیں ہو گا۔لیکن ایک وقت آئے گا کہ ان میں بھی احساس پیدا ہو جائے گا۔حضور انور نے فرمایا کہ لجنہ میں جو معاون صد ر ہے اس کے سپر د لجنہ وصیت کے حوالہ سے کام سپر دکر سکتی ہے۔وصیت کے کام کے لئے مدد لے سکتی ہے۔لجنہ تو اپنی طرف سے کوشش کرے گی اور کرتی رہے گی۔لیکن جماعتی طور پر تحریک کرنا یہ آپ کا کام ہے۔۔۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بڑی تفصیل کے ساتھ احباب جماعت کی ماہانہ آمدنی اور اس ملک میں کم سے کم ماہانہ آمدنی کا جائزہ لیا اور فرمایا ابھی آپ کے چندہ بڑھانے میں بہت گنجائش ہے۔اصل یہ ہے کہ مالی قربانی کی روح پیدا ہو۔غلط بیانی پر کسی کو مجبور نہ کریں۔ہر ایک کو یہ علم ہونا چاہئے کہ چندہ خدا کی رضا کی خاطر دینا ہے، یہ کوئی ٹیکس نہیں ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ موصیان کا چندہ سچائی کا معیار ظاہر کر رہا ہے۔یہ تربیت کے لحاظ سے بہت اچھی چیز ہے۔شرح کے لحاظ سے دینے کا یہی معیار دوسروں کا بھی ہونا چاہئے۔الفضل انٹرنیشنل 30 دسمبر 2011ء صفحہ 2) کیا کوئی موصی بینک سے قرض لے سکتا ہے؟ یو نیورسٹیز اور کالجز میں زیر تعلیم احمدی طالبات کی حضور انور کے ساتھ سوال و جواب کی نشست 2 جون 2012ء ) ایک لجنہ نے سوال کیا کہ کیا کوئی موصی بینک سے قرض لے سکتا ہے؟ اس سوال پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: بات یہ ہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے کہاں لکھا ہے کہ جو میں شامل نہیں وہ