نظام وصیت — Page 230
ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ 230 ہو۔قرآن کریم پڑھنے والی ہو اور وصیت کرنے والی ہو۔حضور انور نے فرمایا اگر کوئی موصی اپنی انکم سے کم دیتا ہے تو وہ موصی نہیں رہ سکتا۔اسی طرح اگر کوئی موسی چھ ماہ سے زیادہ بقایا دار ہے تو وہ موصی نہیں رہ سکتا۔اسی طرح کوئی موصی جس کو تعزیر ہو وہ موصی نہیں رہ سکتا۔حضور انور نے ہدایت فرمائی موصیان کا حساب با قاعدہ ربوہ بھجوائیں اور اب اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے اور یہ حساب ریگولر جانا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا آپ کے چندوں میں بے برکتی اس لئے پڑ رہی ہے کہ آپس میں اتفاق نہیں ہے ایک دوسرے کا احترام نہیں ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ چندہ کے بارہ میں سمجھا ئیں کہ یہ ٹیکس نہیں ہے۔خدا کی خاطر دے رہے ہو۔ان کی اپنی تربیت کے لئے ہے، ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ خدا کی خاطر دینا ہے۔اس لئے چندہ کی ادائیگی میں اور اپنی آمد ظاہر کرنے میں غلط بیانی نہ کریں۔الفضل انٹرنیشنل 30 جون 2006 صفحہ 13 | پڑھی لکھی لڑکیوں میں وصیت کرنے کی روح پیدا کریں میٹنگ نیشنل مجلس عامله لجنه اماء الله جرمنی (9جون 2006) : وصیتوں کا جائزہ لیتے ہوئے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ عموماً یہاں پر لجنات نہیں کما تیں۔جو کام کرتی ہیں اور ان کا کام بھی مناسب ہے انہیں وصیت کی تحریک کریں۔اگر کوئی میکڈونلڈ میں سور کے برگر بناتی ہو ایسی عورتوں کو تحریک کرنے کی ضرورت نہیں۔فرمایا جو پڑھی لکھی لڑکیاں ہیں ان میں وصیت کرنے کی روح پیدا کریں۔16-15 سال کی عمر میں وصیت ہوسکتی ہے پھر 18 سال کی عمر میں وہ اسے renew کرسکتی ہیں۔الفضل انٹر نیشنل 07 جولائی 2006 صفحہ 9 جو میں شامل ہے اسے عہد یدار بنا ئیں ہے وہ پابند نہیں کہ ضرور وصیت کرے۔پھر آپ بھی پابند نہیں کہ اسے عہد یدار بنا ئیں میٹنگ نیشنل مجلس عامله لجنه اماء الله جرمنی (25 دسمبر 2006) : عہد یداران کا پردہ بہر حال صحیح ہونا چاہئے۔یو کے کی لجنہ کو میں نے کہہ دیا ہے کہ جو اسلامی احکامات