نظام وصیت — Page 229
229 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ سیکرٹری وصایا کو جذباتی نہیں ہونا چاہئے تسلی دینے والا ہونا چاہئے میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ آسٹریلیا (18 اپریل 2006) : سیکرٹری وصیت سے حضور انور نے موصیان کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا۔حضور انور نے فرمایا جو با قاعدہ کمانے والے ہیں ان کے پچاس فیصد کو آپ نے وصیت کے نظام میں شامل کرنا ہے۔اس ٹارگٹ کو مدنظر رکھیں۔حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ سیکرٹری وصایا کو جذباتی نہیں ہونا چاہئے۔تسلی دینے والا ہونا چاہئے۔مرکز میں وصیت کا پراسس ہوتا ہے اس میں کچھ وقت لگتا ہے۔اس لئے احباب کو تسلی دیا کریں۔الفضل انٹرنیشنل 26 رمئی 2006 صفحہ 12 | تمام سیکرٹریان وصایا موصی ہونے چاہئیں میٹنگ نیشنل مجلس عامله نائجیریا 5 مئی 2006) : حضور انور نے سیکرٹری وصایا سے دریافت فرمایا کہ گزشتہ تین سالوں میں کل کتنے موصی ہوئے ہیں۔سیکرٹری وصایا نے بتایا کہ دو ہزار سے زائد ہیں۔حضور کے دریافت کرنے پر بتایا گیا کہ کل چندہ دہندگان 22 ہزار سے زائد ہیں اور گیارہ ہزار کا ٹارگٹ موصی بنانے کا ہے۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ بہت بڑا ٹارگٹ ہے اور وقت ختم ہو رہا ہے۔آپ بہت پیچھے ہیں۔سب سیکرٹریان کو ہدایت دیں اور زیادہ کوشش کریں۔آپ کے تمام سیکرٹریان وصایا موصی ہونے چاہئیں۔اگر کہیں سیکرٹری وصایا غیر موصی ہے تو اس کی جگہ موصی کو سیکر ٹری وصایا مقرر کیا جائے۔اگر کسی جماعت میں صرف ایک ہی موصی ہے تو اس کو سیکرٹری وصایا ہونا چاہئے۔جو انسان خود موصی نہیں وہ دوسرے کو کیسے کہہ سکتا ہے کہ وصیت کریں۔الفضل انٹرنیشنل 11 جولائی 2008 صفحہ 16 | موصیان سے متعلق متفرق ہدایات و نصائح میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ جاپان (13 مئی 2006) : حضور انور نے ہدایت فرمائی ساری عاملہ پہلے خود موصی بنے ، نمازوں کی حفاظت کرنے والی