نظام وصیت

by Other Authors

Page 225 of 260

نظام وصیت — Page 225

225 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ وہاں تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے ہم میں سے ہر ایک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس خوشخبری کا بھی مصداق ٹھہرے کہ میں جب جاؤں گا تو پھر خدا تعالیٰ اس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا۔جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی جیسا کہ براہین احمدیہ میں وعدہ ہے۔اور وہ وعدہ میری ذات کی نسبت نہیں بلکہ تمہاری ذات کی نسبت وعدہ ہے۔جیسا کہ خدا فرماتا ہے کہ میں اس جماعت کو جو تیرے پیرو ہیں قیامت تک دوسروں پر غلبہ دوں گا۔حضور نے فرمایا: پس اے مسیح محمدی کی سرسبز شا خو! خوش ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے روشن تابناک چمکدار مستقبل کی ضمانت دی ہے۔پس تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے اس سے فیض پاتے چلے جاؤ۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے درخت وجود کی سرسبز اور ثمر دار شاخیں بنتے چلے جاؤ۔آج تمام دنیا میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کا جھنڈا اس مسیح محمدی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تم نے لہرانا ہے۔آج اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو دنیا میں قائم کرنے کیلئے قربانیوں کے اعلیٰ معیار تم نے قائم کرنے ہیں۔ہمارے بزرگوں نے تقویٰ کی جڑ کو اپنے دلوں میں مضبوط کرتے ہوئے یہ سب کچھ حاصل کیا اور انشاء اللہ ہم نے بھی حاصل کرنا ہے تاکہ نسلاً بعد نسل اللہ تعالیٰ کے انعاموں سے حصہ پاتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل اند نیشنل 3 فروری 2006 صفحه 12,11 ) ایک موصی کو تمام تحریکات میں چندے دینے چاہئیں ( خطبه جمعه فرمودہ 31 مارچ 2006ء بمقام بیت الفتوح یوکے) چندوں کے بارہ میں بعض جماعتوں کے بعض استفسار ہوتے ہیں جو بعض لوگوں کی طرف سے ہوتے ہیں جن کے بارے میں سمجھتا ہوں کہ وضاحت کر دوں۔ایک تو یہ کہ آج کل وصیت کی طرف بہت توجہ ہے۔اور وصیت کی طرف توجہ تو ہو گئی ہے لیکن تربیت کی کافی کمی ہے۔اس لئے بعض موصیان یہ سمجھتے ہیں کہ کیونکہ ہم نے وصیت کی ہوئی ہے اس لئے ہم صرف وصیت کا چندہ دیں گے باقی ذیلی تنظیموں کے چندے یا مختلف تحریکات کے چندے ہم پر لاگو نہیں