نظام وصیت

by Other Authors

Page 206 of 260

نظام وصیت — Page 206

ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ 206 بھی کی جائے تو اس نظام کی برکت سے روحانی تبدیلی جو کئی سالوں کی مسافت ہے وہ دنوں میں اور دنوں کی گھنٹوں میں طے ہو جائے گی۔پس اپنی اصلاح کی خاطر بھی اس نظام میں احمد یوں کو شامل ہونا چاہیئے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی اس نظام میں شامل ہونے والوں کے لئے جو دعائیں ہیں اُن سے حصہ لینا چاہیئے۔کے قیام پر سو سال اور حضور انور کی خواہش : اس نظام کو قائم کئے 2005ء میں انشاء اللہ تعالیٰ ایک سو سال ہو جائیں گے۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ 1905ء میں آپ نے اسے جاری فرمایا تھا لیکن جیسا کہ متعدد جگہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اس میں شامل ہونے والوں کو خوشخبریاں دے چکے ہیں۔آپ نے جماعت پر حسن ظن فرمایا ہے کہ ایسے مومنین ملتے رہیں گے اور ضرور ملتے رہیں گے جو اس طرح اللہ تعالیٰ کی خاطر اپنی مالی قربانیاں پیش کرنے والے ہوں گے۔لیکن جس رفتار سے جماعت کے افراد کو اس نظام میں شامل ہونا چاہیئے تھا نہیں ہورہے۔جس سے مجھے فکر بھی پیدا ہوئی ہے اور میں نے سوچا ہے کہ آپ کے سامنے اعداد و شمار بھی رکھوں تو آپ بھی پریشان ہو جائیں گے۔وہ اعداد و شمار یہ ہیں کہ آج ننانوے سال پورے ہونے کے بعد بھی تقریباً 1905 ء سے لے کر آج تک صرف اڑ نہیں ہزار کے قریب احمدیوں نے وصیت کی ہے۔اگلے سال انشاء اللہ تعالیٰ وصیت کے نظام کو قائم ہوئے سو سال ہو جائیں گے۔میری یہ خواہش ہے اور میں یہ تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ اس آسمانی نظام میں اپنی زندگیوں کو پاک کرنے کے لئے اپنی نسلوں کی زندگیوں کو پاک کرنے کے لئے شامل ہوں۔آگے آئیں اور اس ایک سال میں کم از کم پندرہ ہزار نئی وصایا ہوجائیں تا کہ کم از کم پچاس ہزار وصایا تو ایسی ہوں کہ جو ہم کہ سکیں کہ سو سال میں ہوئیں۔تو ایسے مومن نکلیں کہ کہا جاسکے کہ انہوں نے خدا کے مسیح کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے قربانیوں کے اعلیٰ معیار قائم کئے۔خلافت احمدیہ کی سوسالہ جوبلی اور حضور انور کی خواہش : پھر بہت سے لوگوں کی طرف سے یہ تجویزیں بھی آئی ہیں کہ 2008ء میں خلافت کو بھی سوسال پورے ہو جائیں گے اس وقت خلافت کی بھی سو سالہ جوبلی منانی چاہیئے تو بہر حال وہ تو ایک کمیٹی کام